مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیرعلی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کےرہنماعابد شیرعلی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔تفصیلات کےمطابق عابد شیر علی کےبلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے کا باضابطہ اورحتمی اعلان الیکشن کمیشن کرے گا،عابدشیرعلی نے سینٹ کی جنرل نشست پرکاغذات نامزدگی جمع کروائےتھے۔پنجاب کی جنرل نشست پرہونےوالےسینٹ کےضمنی الیکشن میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا،مجموعی طور پر تین امیدوراں نےکاغذات نامزدگی جمع کروائے،ان میں عابد شیر علی، احسن افضل خان اور عبدالجبارشامل ہیں۔
احسن افضل اورعبدالجبار نےکاغذات نامزدگی نامزدگی واپس لے لیےجس کےبعدمسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیرعلی بلامقابلہ سینیٹرمنتخب ہوئے،تحریک انصاف کی جانب سےکسی نےکاغذات جمع نہیں کروائے،یہ نشست ن لیگ کےعرفان صدیقی کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔وزیراعظم شہبازشریف نے عابدشیرعلی کو بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونےپرمبارکباد پیش کی ہے، کہااللہ کے فضل وکرم سےمسلم لیگ ن کوہرمحاذپرفتح نصیب ہورہی ہے،عابدشیرپارٹی کےسرگرم رہنماہیں،گزشتہ ادوارمیں عوامی خدمت سےاپنانام بنایا،عابد شیرعلی بطورسینیٹرملکی تعمیروترقی،عوامی خدمت کیلئے کرداراداکریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بلامقابلہ سینیٹر سینیٹر منتخب عابد شیرعلی
پڑھیں:
گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2026ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے اور انہیں ملک کے دیگر صوبوں کی طرح مکمل آئینی اور بنیادی حقوق ملنے چاہئیں۔(جاری ہے)
جی بی ای-8 سکردو-2 میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار حاجی اکبر تابان کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آ کر عوام کی محرومیاں ختم کرے گی اور گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے پارلیمنٹ میں مؤثر آواز اٹھائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور خطے میں بجلی کے نئے منصوبے متعارف کرائے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان کے قیام کا جو مقصد تھا، اسے پورا کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، پاکستان مسلم دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے اور بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست الزام تراشی نہیں بلکہ دلیل، خدمت اور عوامی ترقی کی سیاست ہے۔