کوئٹہ:

ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس موبائل دستی بم حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) غلام سرور بھایو کے مطابق بدھ کے روز نامعلوم حملہ آوروں نے شاہ پٹرول پمپ کے قریب گشت پر مامور ایک پولیس گاڑی پر دستی بم پھینکا نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے جن میں پولیس اہلکار، خواتین اور بچے شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت پولیس اہلکار شمس الدین اور عبدالرشید جونیجو کے علاوہ گل بابو، مہد، سید خان، نذیر سولنگی، احمد، برکت ابڑو، محمد نواز بھنگر، محمد اسحاق مینگل اور امام بخش کے ناموں سے ہوئی۔

دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاکہ انہیں طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کینیا میں مسافر جہاز گر کر تباہ، غیرملکی سیاحوں سمیت 11 افراد ہلاک

NAIROBI:

کینیا کے ساحلی علاقے کوالے میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں غیرملکی سیاحوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کینیا کی ایئرلائن ممباسا ایئر سفاری نے بیان میں بتایا کہ طیارہ حادثے میں مقامی عملے کے ارکان سمیت ہنگری اور جرمنی سے تعلق رکھنے والے افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ جہاز میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں، 10 سواروں میں 8 کا تعلق ہنگری اور دو کا تعلق جرمنی سے تھا جبکہ جہاز کا کپتان کینیا سے تھا۔

کینیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ جہاز کا حادثہ کوالے میں پیش آیا، جس میں سوار تمام افراد سیاح تھے اور ماسائی مارا نیشنل ریزرو جا رہے تھے۔

حکام نے بتایا کہ حادثہ مشہور ساحلی علاقے ڈیانی سے 40 کلومیٹر دور پہاڑی علاقے میں پیش آیا جہاں جنگل بھی ہے۔

الجزیرہ کے مطابق مقامی میڈیا نے بتایا کہ ہلاک افراد کی لاشیں مکمل طور پر جھلس گئی ہیں اور شناخت کی قابل نہیں ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ انہیں زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی اور  جب موقع پر پہنچے تو لاشیں پڑی ہوئی تھیں۔

کوالے کاؤنٹی کمشنر اسٹیفن اورینڈے نے بتایا کہ تفتیش کار ایجنسیاں حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مستونگ میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک، راہگیر شہید اور 8 زخمی
  • دہشت گردوں کا جعفر ایکسپریس پر راکٹوں سے حملہ، فائرنگ
  • بلوچستان میں  پولیس وین پر ہینڈ گرنیڈ حملہ
  • کینیا میں مسافر جہاز گر کر تباہ، غیرملکی سیاحوں سمیت 11 افراد ہلاک
  • بولان تھانے پر حملہ، 2 شہید، تربت دھماکے میں لیویز اہلکاروں سمیت 8 زخمی 
  • کراچی میں رات گئے پولیس مقابلے، 4 زخمی ڈاکوؤں سمیت 5 ملزمان گرفتار، ایک فرار
  • تربت میں ڈپٹی کمشنر کے اسکواڈ پر بم حملہ اور فائرنگ، 6 اہلکار زخمی
  • کچھی: مسلح افراد کا سرکاری عمارتوں اور تھانوں پر حملہ، پولیس اہلکار شہید
  • بھاگ ناڑی، پولیس اسٹیشن پر نامعلوم افراد کا حملہ، ایس ایچ او جانبحق، دو اہلکار زخمی