ڈی آئی جی ٹریفک نے ای چالان کے ایس ایم ایس کو فراڈ قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک : ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک نے شہرِ قائد میں ای چالان کے ایس ایم ایس کو فراڈ قرار دیا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کراچی میں ای چالان کے نام پر شہریوں کو جعلی ایس ایم ایس بھیجنے کے معاملے پر ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس فی الحال ایس ایم ایس پر ای چالان نہیں بھیج رہی، شہریوں سے اپیل ہے کہ اس قسم کے فراڈ سے دور رہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ای چالان سسٹم کے نفاذ کے 6 گھنٹے میں ہی سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان کیے گئے۔ ٹریفک پولیس رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 2 ہزار 662 چالان کیے گئے ہیں، اوور اسپیڈنگ پر 419 اور لین لائن پر گاڑی چلانے پر 3 چالان ہوئے۔
لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایس ایم ایس
پڑھیں:
کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک کے زیر استعمال سرکاری گاڑی کا بھی ای چالان ہوگیا
—فائل فوٹوکراچی میں ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے زیر استعمال سرکاری گاڑی کا بھی ای چالان ہو گیا۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ گاڑی کا چالان گارڈن کے قریب ہوا ہے جسے ڈرائیور چلا رہا تھا، 10 ہزار روپے کا چالان سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر ہوا۔
ٹریفک پولیس کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 2 ہزار 662 چالان کیے گئے ہیں۔ اوور اسپیڈنگ پر 419 اور لین لائن پر گاڑی چلانے پر 3 چالان ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ گاڑی سندھ پولیس سی پی او کے ایڈریس پر رجسٹرڈ ہے، ڈرائیور پر سختی کی ہے کہ سیٹ بیلٹ کا استعمال کرے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ یقینی طور پر چالان بھروں گا۔