عدالت میں عدم پیشی پر علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
سٹی42 : انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی ،علیمہ خان اور ان کے وکلا عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
عدم حاضری پر پراسیکیوشن نے علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزمہ نےعدالت کو یقین دہانی کرائی ہے وہ ہر سماعت پر پیش ہوں گی۔
پراسیکیوٹر کی استدعا پر عدالت نے علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ اور ضمانت منسوخی کے نوٹس بھی جاری کردیے۔
عدالت نے علیمہ خان کے 10، 10 لاکھ کے 2 ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیا۔
باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ
بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کردی اور عدالتی کارروائی ملتوی کیے جانے کے بعد علیمہ خان اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پہنچیں۔
Ansa Awais Content Writer.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 نے علیمہ خان کے عدالت نے
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔