خضدار، وڈھ میں گھر پر دستی بم حملہ، 8 سالہ بچہ جاں بحق، 6 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
کوئٹہ:
بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر پر دستی بم سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 8 سالہ بچہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تحصیل وڈھ میں پیش آیا، جہاں حملہ آوروں نے سندھ کے علاقے کشمور سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں کے گھر کو نشانہ بنایا۔
دونوں بھائی وڈھ میں کھیتوں پر محنت مزدوری کرتے ہیں اور ان کے اہلِ خانہ بھی ان کے ساتھ ہی مقیم تھے۔
پولیس کے مطابق دستی بم حملے میں جاں بحق ہونے والے بچے کی عمر 8 سال بتائی جا رہی ہے، جبکہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں طبی عملے کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ علاقہ مکینوں نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وڈھ میں
پڑھیں:
شام میں امریکی اور شامی فوجیوں کے مشترکہ گشت کے دوران فائرنگ، متعدد زخمی
شام کے قدیم شہر تدمر (پالمیرا) کے قریب امریکی اور شامی افواج کے مشترکہ گشت کے دوران فائرنگ کے واقعے میں متعدد فوجی زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: شامی ایئرپورٹ پر اسرائیلی میزائل حملہ، دو فوجی اہلکار ہلاک
شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق تدمر میں امریکی اور شامی افواج کی مشترکہ گشت کے دوران حملے میں شامی سیکیورٹی فورسز کے کم از کم 2 اہلکار اور 4 امریکی فوجی زخمی ہوئے۔
شامی خبررساں ایجنسی کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگیا، تاہم اس کی شناخت یا حملے کے محرکات کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھیں: نیا بفر زون خطے کو خطرناک سمت میں دھکیل سکتا ہے، شامی صدر الشرع کا انتباہ
برطانیہ میں قائم مانیٹرنگ ادارے سیریئن آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے بھی شامی اور امریکی افواج پر ایسے ہی ایک حملے کی اطلاع دی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امریکی فوج حملہ شام