خضدار، گھرپرہینڈ گرینیڈ حملہ،1 بچہ جاں بحق،6 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
کوئٹہ (نیوزڈیسک) بلوچستان کے شہر خضدار میں ہینڈ گرینیڈ دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق خضدارکی تحصیل وڈھ میں ایک گھر پرہینڈ گرینیڈ حملے میں ایک بچہ جاں بحق،2 خواتین اوربچےسمیت 6 زخمی ہوگئے۔ پولیس نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
قبل ازیں کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ 2025 میں بلوچستان میں خفیہ اطلاعات پر78ہزار آپریشن ہوئے، اس دوران 707دہشتگردوں کوہلاک کیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے شہدا کی تعداد 200 سے زائد ہے۔ دہشتگردی میں 200 شہری بھی جاں بحق ہوئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔