ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بلوچستان کے ہونہار طالب علموں کےلئے ایل ایل ایم و پی ایچ ڈی اسکالر شپس کا اعلان کیا ہے۔

بلوچستان کے طالب علموں کو ملکی جامعات میں ایل ایل ایم اور بیرون ملک ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی کی اسکالر شپس دی جائیں گی ، اس کے لئے ضروری ہے کہ امیدوار کے پاس بلوچستان کا ڈومیسائل اور لوکل سرٹیفکیٹ ہو۔

ایل ایل ایم کےلئے عمر کی بالائی حد 30 سال جبکہ پی ایچ ڈی کےلئے 35 سال مقرر کی گئی ہے۔

امیدواروں کےلئے ایل ایل بی اور ایل ایل ایم کی تکمیل اور 50 فیصد نمبر ضروری قرار دیئے گئے ہیں جبکہ اپٹیٹیوٹ ٹیسٹ میں 50 فیصد نمبر ضروری ہیں، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستانی جامعات اور اداروں میں ایل ایل بی ڈگری پروگرام میں داخلے کےلئے لا ایڈمیشن ٹیسٹ شیڈول بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے جبکہ ٹیسٹ 25 جنوری 2026 کو ہو گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایل ایل ایم

پڑھیں:

امریکی کمپنی کی چاغی میں دلچسپی، 1.2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

بتایا جا رہا ہے کہ بلوچستان کے ریکوڈک پر سرمایہ کاری کا یہ اقدام امریکہ کی چین پر انحصار کم کرنیکی حکمت عملی کا حصہ ہے، امریکہ کی ہائی ٹیک صنعتوں کیلیے ضروری معدنیات کا 70 فیصد چین سے آتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کا سرکاری ایکسپورٹ امپورٹ بینک (ایکسم) بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع ریکوڈک کان کے منصوبے میں 1.2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ یہ رقم مستقبل میں 2 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اس سرمایہ کاری سے 6,000 امریکیوں اور 7,500 پاکستانیوں کو روزگار دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ریکوڈک دنیا کی بڑی تانبے اور سونے کی کانوں میں شمار ہوتی ہے، جس کے مالکان میں کینیڈا کی کمپنی بیرک گولڈ کمپنی شامل ہے۔ بیرک گولڈ کمپنی کو منافع کا 50 فیصد، جبکہ وفاقی حکومت اور حکومت بلوچستان کو 25، 25 فیصد آمدن ملے گی۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ اقدام امریکہ کی چین پر انحصار کم کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے، کیونکہ امریکہ کی ہائی ٹیک صنعتوں کے لیے ضروری معدنیات کا 70 فیصد چین سے آتا ہے۔ ریکوڈک سے اگلے 37 سالوں میں 74 ارب ڈالر کی آمدنی متوقع ہے۔ تاہم، منصوبہ قانونی تنازعات، سکیورٹی خدشات اور بلوچستان میں عسکریت پسند حملوں کی وجہ سے گذشتہ دہائیوں میں تاخیر کا شکار رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو معدنیات کے سیمپل دکھائے تھے، جس کے بعد مذکورہ پروجیکٹ کا اعلان ہوا ہے۔ تاہم حکومت بلوچستان اس تمام منصوبے سے لاعلم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایچ ای سی کا بلوچستان کے طالب علموں کیلئے اسکالر شپس کا اعلان
  • ایچ ای سی کا بلوچستان کے طلبہ کے لیے ایل ایل ایم و پی ایچ ڈی اسکالرشپس کا اعلان
  • بسنت کیلئے پتنگ اور ڈور بنانے کی رجسٹریشن فیس مقرر
  • ہمارا اعلان پرامن پاکستان کے تحت بلوچستان میں پاک فوج زندہ باد ریلی
  • حیدر آباد، جئے سندھ محاذ کے احتجاجی مظاہرے کے باعث پولیس اہلکار الرٹ کھڑے ہیں جبکہ شاہراہ ریڈیو پاکستان کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا
  • حکومت پنجاب کا مری کیلئے موسم سرما کی طویل چھٹیوں کا اعلان
  • پھولنگر ؛ دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
  • بلوچستان کے سرکاری و نجی اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان
  • امریکی کمپنی کی چاغی میں دلچسپی، 1.2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان