بسنت کیلئے پتنگ اور ڈور بنانے کی رجسٹریشن فیس مقرر
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
لاہور میں بسنت کیلئے ضلعی انتظامیہ نے پتنگ اور ڈور بنانے والوں کی رجسٹریشن فیس مقرر کر دی ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کی مشروط اجازت کے بعد انتظامیہ نے پتنگ سازی، ڈور کی تیاری اور کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کے لئے واضح قواعد و ضوابط جاری کر دیئے ہیں۔ڈور اور پتنگ مینوفیکچررز کی رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپے جبکہ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن فیس 5 ہزار روپے ہوگی، پتنگ اور ڈور بنانے والوں کو رجسٹریشن کیلئے فارم اے جبکہ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کو فارم سی جمع کرانا ہوگا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈور صرف کاٹن سے تیار کردہ دھاگے سے بنائی جائے گی اور اس میں 9 سے زائد تاریں استعمال نہیں کی جا سکیں گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی رجسٹریشن فیس
پڑھیں:
پنجاب: پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کے آن لائن اندراج کیلئے ایپ لانچ کردی گئی
لاہور(ویب ڈیسک)محکمہ بلدیات پنجاب نے نادرا کے اشتراک سے کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ ایپ لانچ کر دی۔
صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ای رجسٹریشن ایپ کا باضابطہ افتتاح کیا اور اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ایپ کے ذریعے پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا آن لائن اندراج ہوسکے گا۔
ذیشان رفیق نے کہا کہ شہریوں کو گھر بیٹھے اندراج کی ای رجسٹریشن کی سہولت میسر آئے گی، نادرا ڈیٹا سسٹم کے ساتھ لنک ہونے سے خودبخود وہاں اندراج ہو جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ بلدیات اور نادرا کے درمیان ای رجسٹریشن کا معاہدہ طے پایا تھا، شادی، اموات، پیدائش، طلاق کا اندراج کرنے سے درست ڈیٹا جمع ہوگا، یہ سسٹم پنجاب بھر میں یونین کونسل کی سطح تک منسلک ہوگا۔
ڈاکٹر وردا کیس میں سنسنی خیز انکشافات: قتل کا سودا ایک کروڑ میں کرنے کا انکشاف
مزید :