ٹک ٹاک کا بخار ایک اور جان لے گیا، شوہر کی فائرنگ سے زخمی نوبیاہتا لڑکی دوران علاج دم توڑ گئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
ٹک ٹاک کے بخار نے ایک اور جان لے لی جبکہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والی نوبیاہتا دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق گلستان جوہرکے علاقے پہلوان گوٹھ پاکستان اسٹورکے قریب جمعہ کو گھر میں فائرنگ سے زخمی ہونے والی 22 سالہ فرزانہ ہفتے کو جناح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔
مقتولہ کی لاش پولیس کارروائی کے بعد جناح اسپتال سے چھیپا سردخانے منتقل کی گئی، ایس ایچ او گلستان جوہر انسپکٹر کاشف ربانی نے بتایا کہ مقتولہ کے شوہر غلام مصطفیٰ کو اپنی اہلیہ کے قتل کے الزام میں گرفتار کے ملزم کے قبضے سے ( آلہ قتل ) نائن ایم ایم پستول برآمد کر لیا گیا۔
ملزم سے ملنے والا پستول بغیر لائسنس یافتہ جو ملزم کشمور سے خرید کر لایا تھا ، ملزم کا فرزانہ سے روان سال ستمبر میں نکاح ہوا تھا، رخصتی ہونے والی تھی ، ملزم رنگ سازی کا کام کرتا ہے۔
فرازانہ چند روز قبل اپنی والدہ اور بہن کے ہمراہ اپنے آبائی علاقے کندھ کوٹ سے کراچی گھومنے آئی تھی، والدہ دو روز قبل واپس کندھ کوٹ گئی تھی کیونکہ اسے پینشن لینی تھی۔
فرزانہ ٹک ٹاکر تھی، جمعہ کو فرازنہ اپنے شوہر کے ساتھ ٹک ٹاک بنا رہی تھی، شوہر کے ہاتھ میں اس کا پستول تھا، فرزانہ نے اپنے شوہر سے پوچھا کہ اس میں گولی تو نہیں ہے جس پر شوہر نے بتایا کہ نہیں گولی نہیں ہے۔
فرزانہ نے پستول کی نالی اپنی کنپٹی پر رکھ کو ٹک ٹاک بنانا شروع کیا ور کہا کہ تم ٹریگر دبا دینا، شوہر نے جیسے ہی پستول کا ٹریگر دبایا تو اس میں سے گولی نکلی اور فرزانہ کے سر میں آر پار ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع مقتولہ کی والدہ کو کر دی گئی ہے وہ کراچی کے لیے روانہ ہوگئی ہے ، مقتولہ کی والدہ کے آنے کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹک ٹاک
پڑھیں:
پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔
پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔
مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔
خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔
برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔