امریکا: کرین گرنے کا افسوسناک واقعہ، دو افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
امریکا میں کرین گرنے سے موقع پر موجود دو سب کانٹریکٹر ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق کرین گرنے کا واقعہ ریاست میساچوسیٹس کے شہر بوسٹن کے قریب مرینا ڈاک پر جمعے کے روز دوپہر 3 بجے پیش آیا جس میں دو سب کانٹریکٹر ہلاک ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ایک شخص میساچوسیٹس جنرل ہاسپٹل میں جان کی بازی ہارا جبکہ موقع پر موجود مزدور کرین کے نیچے دبے شخص کی لاش نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔
عملہ پرانے ہوجانے والی اس مشین کے پرزوں کو علیحدہ کر رہا تھا جب یہ کرین منہدم ہوئی۔ اس کی اونچائی کرین 4 سے 5 منزلہ عمارت کے برابر تھی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
یمن کے جنوب میں خودکش کار دھماکہ
سکیورٹی اداروں نے کہا ہے کہ دھماکے کے ذمہ داران اور محرکات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور خصوصی ٹیمیں واقعہ کی جگہ کا جائزہ لے رہی اور شواہد جمع کر رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کے جنوب میں خودکش گاڑی کے دھماکے نے صوبہ تعز کے سکیورٹی ماحول کو کشیدہ کر دیا۔ فارس نیوز کے مطابق، مقامی ذرائع نے آج ہفتے کے روز اطلاع دی کہ شدید دھماکے کی آواز نے شہر تربہ کو ہلا کر رکھ دیا، مقامی باشندوں اور سکیورٹی اداروں میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔ رپورٹس کے مطابق، دھماکے کا سبب ایک بم تھا، جو توسان نامی شاسی بلند گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔ گاڑی واقعہ کے وقت ضلع الشمايتين کے پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب پارک تھی۔ مقامی ذرائع کے مطابق، اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم موقع پر قابل ذکر نقصان ہوا، جس میں سکیورٹی عمارت کی دیواروں کو نقصان پہنچنا اور نزدیکی گاڑیوں کو نقصان شامل ہے۔
دھماکے کی شدت اتنی تھی کہ آس پاس کے علاقوں میں بھی اس کی آواز سنائی دی۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے، جب پچھلے ہفتوں کے دوران الشمايتين میں سکیورٹی واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ اس علاقے میں ہتھیار بردار حملے اور ہدفی کمین کے نتیجے میں کئی فوجی مارے گئے اور زخمی ہوئے ہیں۔ سکیورٹی اداروں نے کہا ہے کہ دھماکے کے ذمہ داران اور محرکات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور خصوصی ٹیمیں واقعہ کی جگہ کا جائزہ لے رہی اور شواہد جمع کر رہی ہیں۔