ایم ڈبلیو ایم ملت کے عزت و وقار اور سربلندی کیلیے مصروف عمل ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
نوشہرو فیروز میں پارٹی اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ملت کے جوانوں اور بزرگوں کو چاہیے کہ وہ اس الٰہی تحریک میں شامل ہو کر ملک و قوم اور مذہب و ملت کی خدمت کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین ملت کے عزت و وقار اور سربلندی کے لیے مصروف عمل ہے۔ ملت کے جوانوں اور بزرگوں کو چاہیے کہ وہ اس الٰہی تحریک میں شامل ہو کر ملک و قوم اور مذہب و ملت کی خدمت کریں۔ یہ بات انہوں نے ضلع نوشہرو فیروز میں ارگنائزنگ کمیٹی کے ضلعی رکن برادر اسد حسینی و دیگر تنظیمی احباب سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر انہوں نے تنظیمی ساتھیوں سے ضلعی ارگنائزنگ کمیٹی کی فعالیت، تنظیمی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی۔ بعد ازاں علامہ مقصود علی ڈومکی نے مورو میں شیعہ رابطہ کونسل کے چیئرمین اور معروف سیاسی و مذہبی رہنما سید کاظم شاہ کی رہائش گاہ پر ان کے چچا کی وفات پر تعزیت کی، فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے لیے بلندیِ درجات کی دعا کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ مقصود ملت کے
پڑھیں:
ٹنڈوجام،نوجوان بغیر کسی ڈروخوف سے ہائی وے پر ون وہیلنگ کرنے میں مصروف ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز