جعفر آباد، مجلس علماء کے مجلس عاملہ کا اجلاس، زوالفقار سعیدی صدر منتخب
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
انتخابی عمل میں مجلس علمائے مکتب اہلبیتؑ بلوچستان کی صوبائی مجلس عاملہ کے اراکین کیساتھ مجلس نظارت کے اراکین نے بھی حصہ لیا۔ اس موقع پر علامہ زوالفقار علی سعیدی کو صوبائی صدر منتخب کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس علمائے مکتب اہلبیتؑ صوبہ بلوچستان کی جانب سے جعفر آباد میں صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس اور علمی سیمینار منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیمی امور پر غور و خوض کے ساتھ ساتھ آئندہ تین سال کے لیے صوبائی صدر کے انتخاب کے سلسلے میں الیکشن بھی منعقد کیے گئے۔ انتخابی عمل میں مجلس علمائے مکتب اہلبیتؑ بلوچستان کی صوبائی مجلس عاملہ کے اراکین کے ساتھ مجلس نظارت کے رکن علامہ سید محمد ہاشم موسوی، مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود علامہ نعیم الحسن نقوی، مرکزی سیکرٹری روابط علامہ محمد عیسیٰ امینی اور ضلعی صدور مولانا علی نواز عرفانی، مولانا محمد علی جمالی، مولانا غالب حسین ڈومکی اور مولانا احسان علی نے شرکت کی۔
الیکشن میں کثرت رائے سے علامہ ذوالفقار علی سعیدی کو آئندہ تین سال کے لئے مجلس علمائے مکتب اہلبیتؑ بلوچستان کا صوبائی صدر منتخب کیا گیا۔ انتخاب کے بعد "مہدویت اور ہماری ذمہ داریاں" کے عنوان سے ایک علمی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس سے علامہ محمد ہاشم موسوی، علامہ نعیم الحسن نقوی، علامہ محمد عیسیٰ امینی، علامہ سید ظفر عباس شمسی، علامہ سہیل اکبر شیرازی، علامہ برکت علی مطہری اور علامہ ذوالفقار علی سعیدی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر علمائے کرام نے اپنے خطابات میں امامِ عصر حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی شان میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے زمانۂ غیبت میں امت کی فکری و عملی ذمہ داریوں کو واضح کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مجلس علمائے مکتب اہلبیت مجلس عاملہ
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ نے قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی بحال کر دی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے جیل قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر عائد پابندی سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے جیل رول 265 کو بحال کر دیا ہے۔
عدالت عالیہ نے پنجاب حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقاتوں کے آرڈر پر عملدرآمد کا حکم
لارجر بینچ، جس کی سربراہی چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کر رہے تھے، جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان بھی شامل تھے، نے قرار دیا کہ سنگل بینچ کا فیصلہ فی الحال مؤثر نہیں رہے گا۔
اس سے قبل جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے بانی تحریک انصاف کی جانب سے شیر افضل مروت کی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے جیل رول 265 کو خلافِ آئین قرار دے کر کالعدم قرار دیا تھا۔
جیل رول 265 کے مطابق قیدیوں کو جیل میں سیاسی گفتگو کرنے سے روکا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
پنجاب حکومت نے سنگل بینچ کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ حکومت کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ جیل رول 265 جیل نظم و ضبط کے لیے ضروری ہے۔
اب عدالت نے حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق بحال کر دی ہے، جس کے بعد پنجاب پرزن رولز میں قیدیوں کی سیاسی سرگرمیوں پر دوبارہ قدغن عائد ہو گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ہائیکورٹ تحریک انصاف جسٹس ارباب محمد طاہر جسٹس اعظم خان جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر سنگل بینچ لارجر بینچ