تیز رفتار ٹرین کی موٹر سائیکل سے ٹکر؛ کمسن بچی اور نوجوان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
سٹی 42: کامونکی کے لیڈیزپارک روڈ کے پاس ٹرین حادثہ ہوگیا ۔دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار کمسن بچی اور سولہ سالہ نوجوان جاں بحق ہوگئی ۔متوفیاں میں16 سالہ عمر اور 4 سالہ حرین حبیب پورہ کے رہائشی ہیں ۔
جاں بحق ہونے والے دونوں افراد آپس میں کزن ہیں ۔نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
بھارتی اداکار کا پاکستان کی سالمیت پر بظاہر معصومانہ حملہ؛ محب وطن پاکستانیوں کا سخت احتجاج
ریلوے حکام نے بتایا کہ حادثہ کے تیس منٹ بعد ٹرین دوبارہ منزل کی طرف روانہ ہوگئی ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔