Express News:
2025-10-21@14:47:06 GMT

کوئٹہ سے چمن ٹرین سروس چھٹے روز بھی معطل

اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT

کوئٹہ سے چمن کے درمیان چلنے والی پسنجر ٹرین سروس مسلسل چھٹے روز بھی معطل ہے جبکہ دیگر ٹرینیں معمول کے مطابق رواں دواں ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق، ٹرین کی معطلی کی وجہ بارڈر کی موجودہ صورتحال ہے جس کے باعث سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹرین سروس منسوخ کی گئی ہے۔

کوئٹہ سے پشاور کے لیے چلنے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی کے لیے بولان میل اپنی معمول کی آمد و رفت کے مطابق چل رہی ہیں۔

ادھر لاہور ریلوے اسٹیشن سے کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی اور دیگر شہروں کو جانے والی بیشتر ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہو رہی ہیں۔ قراقرم ایکسپریس (42-ڈاؤن) سہ پہر 3 بجے، کراچی ایکسپریس (16-ڈاؤن) شام 6 بجے، اور گرین لائن (6-ڈاؤن) رات 8:50 پر اپنے مقررہ وقت کے مطابق روانہ ہوں گی۔

پاک بزنس ایکسپریس (34-ڈاؤن) کو 3 گھنٹے تاخیر کا سامنا ہے اور یہ ٹرین اب شام 7:30 بجے روانہ ہوگی۔ شاہ حسین ایکسپریس (44-ڈاؤن) کے مسافروں کو آج گرین لائن میں ایڈجسٹ کیا جا رہا ہے اور ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ گرین لائن کی روانگی سے کم از کم ایک گھنٹہ قبل اسٹیشن پر موجود ہوں تاکہ انہیں آسانی سے سیٹیں فراہم کی جا سکیں۔

کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس (46-ڈاؤن)، ملت ایکسپریس (18-ڈاؤن)، اور رحمان بابا ایکسپریس (48-ڈاؤن) لاہور اور ساہیوال کے راستے کراچی روانہ ہوں گی۔

اسی طرح کراچی سے آنے والی پاکستان ایکسپریس (45-اپ) راولپنڈی، ملت ایکسپریس (17-اپ) فیصل آباد، اور رحمان بابا ایکسپریس (47-اپ) پشاور کے لیے لاہور و ساہیوال کے راستے سفر کریں گی۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت کے لیے فیسیلیٹیشن عملہ اسٹیشن پر ہر وقت موجود رہے گا۔ مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ کسی بھی قسم کی رہنمائی یا معلومات کے لیے ریلوے کے انکوائری نمبرز 117-042 اور 99070011-042 پر رابطہ کریں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق کے لیے

پڑھیں:

 تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعددپروازیں منسوخ

اقصٰی شاہد: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی 5پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جن میں 2بین الاقوامی اور 3اندرونِ ملک پروازیں شامل ہیں۔

کراچی سے بحرین جانے والی گلف ایئر کی پرواز جی ایف 753 اور دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اندرونِ ملک پروازوں میں کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125، لاہور جانے والی پی ایف 143، اور سیالکوٹ جانے والی پرواز پی ایف 135 شامل ہیں، جو تمام تکنیکی وجوہات کی بنا پر منسوخ رہیں۔
 
 

 
 
 
 

دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق

متعلقہ مضامین

  • تیز رفتار ٹرین کی موٹر سائیکل سے ٹکر؛ کمسن بچی اور نوجوان جاں بحق
  • سندھ حکومت کا مزید اضلاع میں پیپلز بس سروس شروع کرنیکا اعلان
  • وزیراعظم شہبازشریف آئندہ ہفتے 3روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے
  • امریکی نائب صدر اور ٹرمپ کے داماد غزہ امن معاہدہ بچانے کیلئے اسرائیل روانہ
  • باراتیوں سے بھری کوسٹرپہاڑ سے ٹکراگئی:5خواتین جاں بحق، 45 افراد زخمی
  • ٹرینوں پر سفر کرنے والے مسافروں کی مشکلات میں اضافہ
  • کراچی: سی ویو سے ملنے والی خاتون کی ڈوبی ہوئی لاش کی شناخت ہوگئی
  •  تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعددپروازیں منسوخ
  • پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں روانہ کردیا گیا