کراچی میں واٹر کارپوریشن اور دیگر اداروں کی غفلت نے پانی کا منصوعی بحران پیدا کردیا گیا جبکہ شہری مہنگے داموں ٹینکر مافیا سے پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں 7دن سے پانی کی فراہمی شدید متاثر ہے جبکہ کچھ علاقوں میں صرف چند منٹ کیلیے پانی فراہم کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔

واٹرکارپوریشن کے محکمہ بلک نے شہر میں پانی کا نظام درہم برہم کرکے رکھ دیا جس کی وجہ سے ٹینکر مافیا کی چاندی ہوگئی ہے۔

واٹر کارپوریشن حکام پانی کی بدترین صورتحال پر موقف دینے کے لئے تیار نہیں ہے جس سے مزید شکوک وشہبات بڑھ گئے۔

یاد رہے کہ واٹرکارپوریشن کی بے حسی کی وجہ سے کراچی میں آئے دن پانی کا بحران ہونا معمول بن گیا ہے کبھی لائنیں پھٹنا ، کبھی انتظامی غفلت اور مبینہ طور پر پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہے۔

جامعہ کراچی میں 48 انچ قطر کی لائن کا مرمتی کام 2 دن کے بجائے 5 دن میں مکمل کیا گیا لیکن اب تک شہر میں پانی کی فراہمی معمول پر نہیں آسکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ بلک کی جانب سے غلط فیصلے لئے جارہے ہیں، مبینہ طور پر مختلف علاقوں کا پانی بند کردیا گیا ہے جبکہ چیف انجینئر اپنے دفتر میں یا مرمتی مقام پر وہ موجود نہیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ بلک نے گلشن اقبال کے مختلف علاقوں کا پانی بند کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے گلشن اقبال کے بلاکس ، 13ڈی، 13ڈی ون ، 13ڈی ٹو، 13 ڈی تھری، بلاک ، فور ، فائیو، سمیت متعدد ایریاز میں پانی کی فراہمی بند ہے۔

اسی طرح ضلع وسطی کے علاقوں لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا، ناظم آباد، نارتھ کراچی، نیوکراچی سمیت دیگر میں پانی کی فراہمی شدید متاثر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ بلک کی جانب سے ان علاقوں کا بھی پانی بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہری پانی کو ترس گئے شہری مہنگے داموں پانی خرید کراپنی ضروریات پوری کرر ہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گھریلو صارفین کیلیے پانی دستیاب نہیں جبکہ ہائیڈرنٹس پر پانی کی فراہمی بھرپور انداز سے جا ری ہے۔

اس تمام صورتحال پر چیف انجینئر بلک سکندر زرداری کو فون کر کے موقف حاصل کر نے کی کوشش کی تاہم اُن کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں ہزاروں روپے کا پانی خریدنے سے اُن کا بجٹ بہت زیادہ متاثر ہوتا ہے اور طرز زندگی بری طرح سے متاثر ہورہا ہے کیونکہ انہیں اشیائے ضروریہ بھی انتہائی احتیاط سے خریدنی پڑ رہی ہیں۔

شہریوں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جب ہائیڈرنٹس پر پانی وافر مقدار میں چوبیسوں گھنٹے دستیاب ہے تو پھر گھروں میں فراہمی کیوں ممکن نہیں ہے۔ ایک شہری نے یہ بھی بتایا کہ پانی کے بحران کی وجہ سے ٹینکر مافیا نے نرخ بھی اچانک چار گنا بڑھا دیے ہیں۔

شہریوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ واٹرکارپوریشن کو متعدد بار شکایات درج کروانے کے باوجود بھی کوئی سنوائی نہیں ہورہی، وزیراعلیٰ، میئر سمیت دیگر متعلقہ حکام صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے مسئلے کو حل کروائیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پانی کی فراہمی کا کہنا ہے کہ جس کی وجہ سے کی جانب سے کراچی میں محکمہ بلک میں پانی پانی کا گیا ہے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے  انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی  تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے  پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔

وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید  کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا