بلوچستان : مرمتی کام کے پیش نظر گیس کی فراہمی بند رہے گی
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
ویب ڈیسک : سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کل بروز بدھ بلوچستان کے مختلف شہروں میں مرمتی کام کے پیش نظر گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
رپورٹ کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے ایک اہم بیان جاری کیا ہے کہ ضروری مرمت کے کام کے باعث 22 اکتوبر 2025 بروز بدھ کو صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
ترجمان نے کہا کہ سوئی سدرن کو بلوچستان میں کچھ اہم تنصیبات میں مرمت کا کام کرنا ہے، بلوچستان میں مرمتی کام کا آغاز موسمِ سرما سے پہلے کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدھ 22 اکتوبر کو مستونگ اور قلات میں گیس کی فراہمی بند رہے گی، گیس کی بندش صبح 11 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
ترجمان سوئی سدرن کے مطابق مستونگ سٹی، پرنگ آباد، کلی محمد شاہی، کیڈٹ کالج مستونگ، قدکوچہ، منگا چار، قلات اور ملحقہ علاقوں میں گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دوران گیس بندش کے پیشِ نظر متبادل انتظامات کرلیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
صوبائی کابینہ کا اجلاس، بینک آف بلوچستان کے قیام کی منظوری
کوئٹہ (نیوزڈیسک) بلوچستان کابینہ نے بینک آف بلوچستان کے قیام کی اصولی منظوری دے دی۔اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ سال تک بینک آف بلوچستان کو عملی جامہ پہنایا جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان بینک کے انتظامی بورڈ کو 100 فیصد میرٹ پر قائم کیا جائے اور بینک کو ہر طرح کے سیاسی دباؤ اور مصلحتوں سے مکمل طور پر آزاد رکھا جائے۔کابینہ اجلاس میں آلودگی کا باعث بننے والے رکشوں اور موٹر بائیکس پر مرحلہ وار پابندی کا فیصلہ بھی کیا گیا، جبکہ صوبے میں الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک رکشے متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا۔
بلوچستان صوبائی کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ ہو گیا۔اجلاس میں بلوچستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ٹریبونل کے چیئرپرسن کی تقرری کی توثیق کی گئی۔کابینہ نے برتھ اینڈ ڈیتھ رجسٹریشن ماڈل قواعد 2022 کی منظوری بھی دے دی۔بلوچستان کابینہ اجلاس میں اقلیتی بہائی کمیونٹی کے لیے اسپیشل میرج ایکٹ کی بھی منظوری دی گئی۔