فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ وزارتِ دفاع نے یہ نوٹیفکیشن صدر مملکت کی منظوری کے بعد جاری کیا۔ گزشتہ روز صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی منظوری دیتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر پانچ سال کی مدت کے لیے تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر اس وقت چیف آف آرمی اسٹاف کے طور پر بھی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ صدر مملکت نے چیف آف ایئر اسٹاف کی مدتِ ملازمت میں دو سال کے اضافے کی بھی منظوری دے دی، جو 19 مارچ 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری پر دستخط کرکے اسے صدر کے پاس منظوری کے لیے بھجوایا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل عاصم منیر چیف آف ڈیفنس فورسز
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔