فیلڈ مارشل کےبڑے عہدے کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف وچیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدربھجوائی تھی۔ اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے چیف آف آرمی اسٹاف کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز 5 سال تقرری کی منظوری دی۔ صدرمملکت نے ائیرچیف مارشل ظہیر احمد سدھو کی مدت ملازمت میں بھی 2 سال کی توسیع کی منظوری دی۔ اعلامیے کے مطابق ایئر چیف کی توسیع شدہ مدت ملازمت 19مارچ2026 سے شروع ہوگی۔ صدر مملکت نے چیف آف آرمی اسٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز کے کامیاب مدت ملازمت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے ائیر چیف کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، یہ تعیناتی پانچ سال کے لیے ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چیف آف ڈیفنس فورسز چیف آف آرمی اسٹاف بطور چیف آف فیلڈ مارشل صدر مملکت مملکت نے
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔