--فائل فوٹو

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے برآمدی شعبے کو فوری ریلیف فراہم کرتے ہوئے تمام برآمدی مصنوعات پر ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت خزانہ و ریونیو (ریونیو ڈویژن) اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں۔

بلال اظہر کیانی کو وزیرِ مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان دے دیا گیا

کابینہ ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق یہ تقرری فوری طور پر مؤثر ہوگی۔

فیصلے سے برآمد کنندگان کو عالمی منڈی میں اپنی مصنوعات کے لیے سازگار ماحول فراہم ہوگا۔

بلال اظہر کیانی نے مزید کہا کہ لاگت میں کمی سے پاکستان کی برآمدی مسابقت میں اضافہ متوقع ہے۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے تمام مجاز بینکوں کو باقاعدہ اطلاع دے دی ہے۔ 

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بلال اظہر کیانی

پڑھیں:

آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہو چکا: وزیرخزانہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ’پاکستان فرسٹ‘ کے ایجنڈے کو آگے لے کر چل رہے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہو چکا، معاشی بہتری کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ اصلاحات کے عمل میں پیش رفت جاری ہے، ترسیلاتِ زر میں اضافہ اور مجموعی طور پر برآمدات میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے، مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بہتری خوش آئند ہے۔

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پالیسی ریٹ کم ہونے کا قرض کی ادائیگی پر مثبت اثر مرتب ہوا، پائیدار ترقی کے لیے ادائیگیوں کا توازن اور کرنٹ اکاؤنٹ اہم ہیں، آئی ٹی کے شعبے میں ماہانہ بنیادوں پر بہتری دیکھی جا رہی ہے، حکومت نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ کلائمیٹ فنانسنگ بہت اہم ہے، پائیدار ترقی کے لیے ادائیگی کا توازن اور کرنٹ اکاؤنٹ اہم ہیں، مجموعی طور پر برآمدات میں 5 فیصد اضافہ ہوا، معاشی بہتری کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے، ترسیلاتِ زر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، وزیرِاعظم نے ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج ختم کرنے کی ہدایت کی ہے، ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج کے خاتمے کی کابینہ سے منظوری کے لیے سمری بھیجی جا چکی، پالیسی ریٹ کم ہونے سے قرض کی ادائیگی پر مثبت اثر پڑا، جلد پانڈا بانڈ کا اجراء کرنے جا رہے ہیں۔

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ سے متعلق آئندہ ہفتے اجلاس ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • بلال بن ثاقب کی بطور چیئرمین ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی 3 سالہ تعیناتی
  • حکومت نے تمام برآمدی اشیاء پر ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج ختم کردیا
  • ملک میں برآمدی اشیاء پر ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج ختم
  • 34 سال بعد برآمدکنندگان پر ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم
  • ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج کے تحت برآمدی اشیا پر عائد کسٹمز ڈیوٹی ختم
  • این ڈی ایم اے، 200 ٹن امدادی سامان بذریعہ بحری جہاز سری لنکا روانہ
  • عوام کے لیے بڑا ریلیف، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
  • آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہو چکا: وزیرخزانہ
  • ’پاکستان فرسٹ‘ کے ایجنڈے کو آگے لے کر چل رہے ہیں؛ وزیرِ خزانہ