لاہور:

چوہنگ کے علاقے میں 14 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے افسوسناک واقعے میں ملوث کریانہ اسٹور کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے متاثرہ بچی کے گھر کا دورہ کیا۔

گھر والوں نے دباؤ میں آکر ابتدا میں واقعے کو زیادتی کی کوشش قرار دیا لیکن حنا پرویز بٹ کی متاثرہ بچی سے ذاتی ملاقات کے دوران حقیقت سامنے آگئی۔

متاثرہ بچی نے بتایا کہ اس کے ساتھ دکاندار نے زیادتی کی۔

حنا پرویز بٹ نے پولیس کو ایف آئی آر میں دفعہ 376 شامل کرنے جبکہ ایس پی چوہنگ اور انویسٹی گیشن افسر کو مکمل تفتیش اور ڈی این اے ٹیسٹ کی ہدایت کر دی۔

حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ کم عمر بچیوں کے ساتھ زیادتی ناقابلِ معافی جرم ہے، ایسے درندہ صفت افراد کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔ خواتین کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ہمارا مشن ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حنا پرویز بٹ کے ساتھ

پڑھیں:

کراچی میں سرد موسم کے آغاز کے ساتھ ہی خسرہ کے کیسز میں اضافہ

کراچی میں سرد موسم کے آغاز کے ساتھ ہی خسرہ کے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اسپتالوں میں روزانہ درجنوں بچے خسرہ کی علامات کے ساتھ پہنچ رہے ہیں جن میں بخار، کھانسی، نزلہ، آنکھوں کی سرخی اور جسم پر دانے شامل ہیں۔ ماہرین اطفال نے والدین کو خبر دار کردیا کہ خسرہ متاثرہ بچے سے دوسرے بچوں میں تیزی سے پھیلنے والی بیماری ہے،ویکسین نہ لگنے کی صورت میں یہ بیماری نہ صرف نمونیا، دماغی سوزش اور دوروں (SSPE) کا سبب بن سکتی ہے بلکہ جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔

اس حوالے سے ماہر اطفال ڈاکٹر لیاقت علی نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کے دوران بتایا کہ کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی خسرہ کے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اسپتالوں میں یومیہ درجنوں مریض خسرہ کی علامات کے ساتھ اسپتال آرہے ہیں.

خسرہ کی علامات میں نزلہ کھانسی اور بخار کے ساتھ سرخ آنکھیں اور منہ میں چھالے شامل ہیں،خسرہ میں چہرے اور جسم پر دانوں کا سبب بنتا ہے۔ خسرہ زیادہ تر پانچ سال سے کم عمر بچوں میں ہوتا ہے۔

خسرہ سے بچاؤ کے لیئے ای پی آئی مفت دو ڈوزز کی ویکسین فراہم کرتا ہے جبکہ خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین نو ماہ اور ڈیڑھ سال کی عمر میں لگائی جاتی ہیں.

ویکسین کے باوجود خسرہ ہوسکتا ہے لیکن وہ شدت نہیں ہوتی. خسرہ کی ویکسینیشن  نہ ہونے کے سبب نمونیا دماغی شوزش اور دورے کا سبب بنتا ہے. شدید خسرہ کی وجہ سے متاثرہ بچے کو ذہنی معذوری ایس ایس پی ای ہوسکتی ہے.

وٹامن اے کا دوز بچوں میں اموات کے امکانات کو پچاس فیصد تک کم کردیتا ہے. متاثرہ بچے کو الگ رکھنا اور فوری طبی مدد لینا بیماری کے پھیلاؤ اور پیچیدگیوں کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • واشنگٹن میں بم نصب کرنے والا ملزم گرفتار
  • قصور: زیادتی کے ملزم کانسٹیبل کے بری ہونے پر خاتون نے خود کو آگ لگا لی
  • کراچی میں سرد موسم کے آغاز کے ساتھ ہی خسرہ کے کیسز میں اضافہ
  • بس ڈرائیور نے خالی بس میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
  • 5 جنوری 2021 کو واشنگٹن میں بم نصب کرنے والا ملزم گرفتار
  • اوکاڑہ: خاتون سے مبینہ زیادتی کا ملزم بس ڈرائیور گرفتار
  • پرویز الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی  سماعت کرنے والے جج کو او ایس ڈی بنا دیا گیا 
  • کراچی: مدرسے میں کمسن طالب علم پر تشدد کرنے والا استاد گرفتار
  • لاہور، فیکٹری مالک کا ہنی ٹریپ اسکینڈل، 3 خواتین سمیت 5 ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی میں 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کا واقعہ، 2 ملزمان گرفتار