Jang News:
2025-10-21@06:59:45 GMT

گوادر: 5 افغانی باشندوں سمیت 17 افراد گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT

گوادر: 5 افغانی باشندوں سمیت 17 افراد گرفتار

—فائل فوٹو

گوادر میں جیونی زیرو پوائنٹ پر 5 افغانی باشندوں سمیت 17 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار افراد بغیر سفری دستاویز کے سمندری راستے ایران جا رہے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے 10 افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پنجاب سے 21 ہزار 900 سے زائد افغانیوں سمیت غیرقانونی مقیم غیرملکی ڈی پورٹ

---علامتی فوٹو 

پنجاب سے غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکی باشندوں کے انخلا کا تیسرا مرحلہ جاری ہے، پولیس 21 ہزار 900 سے زائد افغانیوں سمیت غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کر چکی ہے۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق 423 غیرقانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، ڈی پورٹ ہونے والوں میں رہائشی ثبوت والے 6007، افغان سٹیزن کارڈ والے 10 ہزار 861 افراد شامل ہیں جبکہ ڈی پورٹ ہونے والوں میں غیرقانونی طور پر مقیم 5 ہزار 41 غیر ملکی شامل ہیں۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب، عثمان انور نے کہا ہے کہ لاہور میں 5 اور صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور تمام غیرقانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنا رہے ہیں۔

عثمان انور کے مطابق بین الاقوامی قوانین کے تحت غیرقانونی مقیم باشندوں کے انخلا کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، انخلا کے عمل کے دوران انسانی حقوق کو مکمل طور پر مدِنظر رکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی وفد کی آج افغانستان روانگی، دوطرفہ تجارت سمیت اہم امور پر مشاورت ہو گی
  • پنجاب سے 21 ہزار 900 سے زائد افغانیوں سمیت غیرقانونی مقیم غیرملکی ڈی پورٹ
  • اوباڑو کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ، 3 افراد جاں بحق
  • حیدرآباد: فتنہ الہندوستان کے روپوش 2 دہشتگرد گرفتار
  • اسلام آباد پولیس کا آپریشن، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی، چند افراد گرفتار
  • ہری پور: باراتیوں سے بھری بس حادثہ کا شکار، کمسن بچی سمیت 5 خواتین جاں بحق
  • سرگودھا: جعلی دستاویز بنانے پر 4 وکلاء سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج
  • روسی فوج کیلئے بارود تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکا، 3 افراد ہلاک
  • پکتیکا میں کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب خارجی سمیت 70 سے زائد خوارج ہلاک ہوئے، سیکیورٹی حکام