حسین آباد پولیس کی کارروائی، لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث2 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حسین آباد پولیس کی کامیاب کارروائی، لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، پولیس کے مطابق حسین آباد پولیس نے اسنیچرز کیخلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو پستول اور ایک چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔9اکتوبر کو حسین آباد کے علاقے یونٹ نمبر 4 لطیف آباد کے علاقے سے چھینی گئی ہونڈا 125 موٹر سائیکل کی برآمدگی عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمان میں مجاہد ولد عبدالحکیم جتوئی اور سجاد ولد اکبر لنجوانی جوکہ کراچی کا رہائشی ہے ،دونوں ملزمان حسین آباد پولیس سے مقابلے کے مقدمے میں بھی مطلوب تھے۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر رات کے وقت چیکنگ کے دوران دونوں ملزمان کو حراست میں لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دوپستول اور گولیاں اور مذکورہ چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ملزم مجاہد ولد عبدالحکیم جتوئی کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ اور ملزم سجاد ولد اکبر لنجوانی کیخلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف حیدرآباد کے مختلف تھانوں میں لوٹ مار اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے متعدد مقدمات بھی درج ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حسین ا باد پولیس
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔