نیوکراچی: دکان پر فائرنگ‘ اہلسنّت والجماعت کے2 کارکن جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251021-02-17
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نیوکراچی تھانے کی حدود ناگن چورنگی سیکٹر 11-ای میں تسبیح اور قرآن کے نسخے کی دکان پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت 30سالہ شاہ احمد اور 32سالہ ابو بکرکے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق اہلسنت والجماعت سے ہے۔ دونوں افراد مسجد کے قریب زم زم کیپ اینڈ عطر کی دکان میں جائے نماز، تسبیح سمیت دیگر اشیا فروخت کرتے تھے۔ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرلیے ہیں جبکہ فرانزک ٹیم کو بھی طلب کرلیا گیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ لگ رہا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیااور کہا کہ ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے اور مقدمے کی تفتیش پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کی جائے تاکہ ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جاسکے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی نعیم اعجاز کیخلاف قتل کا مقدمہ درج
—فائل فوٹومسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نعیم اعجاز کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
نعیم اعجاز کے خلاف مقدمہ مقتول محمد حسنین کے بھائی محمد ثقلین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
مقدمے کے متن کے مطابق 20 روز قبل زمینوں پر قبضے پر ایم پی اے چوہدری نعیم کے خلاف احتجاج کیا تھا، احتجاج کرنے پر ملزمان نے فائرنگ اور لوہے کے راڈ سے تشدد کیا۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ اسپتال منتقلی کے دوران محمد حسنین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، ملزمان نے رکن پنجاب اسمبلی نعیم اعجاز کی ایماء پر فائرنگ کی۔