کراچی، ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
فائرنگ کے واقعے کے بعد کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، جس میں دو موٹر سائیکل سوار افراد کو وہاں سے جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کر دیا۔ ریسکیو کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے افراد کو عباسی شہید اسپتال پہنچا دیا گیا۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، جس میں دو موٹر سائیکل سوار افراد کو وہاں سے جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: افراد کو
پڑھیں:
کراچی، پولیس کے ساتھ مختلف علاقوں میں مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک
کراچی:پولیس کے ساتھ مختلف علاقوں مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا اور زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی گرفتار ملزم کی شناخت 20 سالہ صاحب خان اور دوسرے گرفتار ملزم کی شناخت اللہ نور کے نام سے ہوئی اور پولیس نے گرفتار ملزمان سے 2 پستول، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔
ترجمان نے بتایا کہ زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا اور پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔
ادھر گلشن اقبال بلاک 5 میں پولیس کو گھر میں ڈاکوؤں کے داخل ہونے کی اطلاع ملی، جس پر پولیس نے گھر کا محاصرہ کیا اور اسی دوران ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران ایک ملزم مارا گیا جبکہ دوسرا ساتھی گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے دو ساتھی کرولا گاڑی میں فرار ہوگئے، پولیس نے فرار ملزمان کی تلاش کا عمل شروع کردیا ہے جبکہ گرفتار اور ہلاک ملزم کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔