بنوں کینٹ کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل محمد طارق شہید ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بنوں کینٹ کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل محمد طارق شہید ہو  گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس کے مطابق شہید پولیس اہلکار آر پی او بنوں کے دفتر میں ڈیوٹی پر تعینات تھا،شہید پولیس اہلکار ڈیوٹی کیلئے گھر سے دفتر آرہا تھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سکھر: ڈاکوئوں کے ساتھ مقابلے میں کانسٹیبل جہانزیب شہید،نماز جنازہ اداکردی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر (نمائندہ جسارت)تھانہ روہڑی کی حدود نیو یارڈ ریلوے پھاٹک کے قریب ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل جہانزیب جتوئی جانبحق ھوگئے ، اتوار کے روز شہید کی نمازِ جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر سکھر میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔نمازِ جنازہ میں ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ، ایس ایس پی سکھر اظہر خان، ایس ایس پی سی ٹی ڈی قدوس کلوڑ سمیت اعلیٰ پولیس افسران، اہلکاروں، صحافیوں اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔۔شہید کے جسد خاکی کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، جب کہ جسد خاکی کو پاکستان اور سندھ پولیس کے پرچم میں لپیٹا گیا، جس سے شہید اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، اس موقع پر شہید کی بلندی? درجات اور مغفرت کے لیے اجتماعی دعا کی گئی، بعد ازاں تدفین کیلئے جسد خاکی آبائی گاؤں روانہ کردیا گیا۔۔اس موقع پر ڈی آئی جی سکھر رینج نے کہا کہ امن کے قیام کی خاطر جانوں کا نذرانہ دینے والے پولیس افسران اور جوان پورے محکمے کا فخر ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ شہید اہلکار کی قربانی ہرگز رائیگاں نہیں جائے گی۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں مسلح ملزمان کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، ایک اہلکار زخمی
  • بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل
  • سکھر: ڈاکوئوں کے ساتھ مقابلے میں کانسٹیبل جہانزیب شہید،نماز جنازہ اداکردی
  • کُرم، خوراج کا پولیس پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 4 دہشتگرد ہلاک
  • روہڑی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار کی شہادت پر وزیر داخلہ سندھ نے نوٹس لے لیا
  • ڈسٹرکٹ ویسٹ، بااثر پولیس کانسٹیبل سمیت 11پولیس اہلکار معطل
  • راولپنڈی: نامعلوم افراد کی پولیس اہلکار پر فائرنگ، اے ایس آئی جاں بحق
  • امن و امان مخدوش ،، اڈیالہ جیل ،، کی بیرونی سیکیورٹی ہائی الرٹ
  • پشاور میں فائرنگ، مقامی عالم دین مولوی عزت اللہ قتل، 2 افراد زخمی