جنوبی کوریا؛چیئرمین سام سنگ کے امریکی شہریت کو ٹھوکر مارنے والے بیٹے نیول افسر بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
بیٹے کے کمیشن حاصل کرنے کی تقریب میں سام سنگ کے چیئرمین اور ان کی مطلقہ نے بھی شرکت کی تھی۔ 2009 میں طلاق کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب جوڑے نے کسی تقریب میں ایک ساتھ شرکت کی ہو۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لی جی ہو نے 11 ہفتوں کی تربیت مکمل کرنے کے بعد جنوبی کوریا کی بحریہ میں سیکنڈ لیفٹیننٹ کے طور پر کمیشن حاصل کیا۔
کمیشن کے بعد انہیں 4 روزہ رخصت ملی ہھر وہ 2 دسمبر کو نیول ایجوکیشن کمانڈ واپس جا کر تین ہفتے کی بنیادی افسرانہ تربیت لیں گے۔
افسرانہ تربیت کے بعد چیئرمین سام سنگ کے بیٹے لی جی ہو کو بحری جہاز پر مترجم افسر کی حیثیت سے تعینات کیا جائے گا۔
مجموعی مدتِ ملازمت 39 ماہ ہوگی اور بغیر توسیع کے ان کی ریلیز کی تاریخ 2 دسمبر 2028 مقرر ہے۔
جنوبی کوریا کی بحریہ میں شمولیت کے لیے لی جی ہو نے اپنی امریکی شہریت چھوڑ دی تھی کیوں کہ دہری شہریت والوں کو فوج میں ملازمت نہیں دی جاتی۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ سام سنگ خاندان کا کوئی فرد باقاعدہ طور پر فوجی افسر بنا ہے۔ اس موقع پر اہل خانہ موجود تھے جنھوں نے مسرت کا اظہار کیا۔
لی جی ہو کی پیدائش امریکا میں ہی ہوئی تھی اور وہیں پلے بڑھے ہیں، نیشنلٹی بھی تھی لیکن اس کے باوجود وہ اپنے ملک کی فوج میں خدمات انجام دینا چاہتے تھے۔
جس کے لیے انھوں نے امریکی شہریت کو ترک کرکے جنوبی کوریا بحریہ کی تربیتی پروگرام میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔
اس ٹریننگ کے 89 کامیاب افسران کو کمیشن دینے کی باوقار تقریب ملنے کی تقریب چنگ وون کے جِنہائے میں نیول اکیڈمی میں منعقد ہوئی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جنوبی کوریا لی جی ہو کے بعد
پڑھیں:
نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
اسپیشل اولمپکس پاکستان کے تحت نیشنل اسپیشل گیمز 2026کے دوسرے اور آخری مرحلہ میں کراچی میں فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد میڈلز تقسیم اور اختتامی تقریب کاانعقاد ہوا۔
اسپیشل اولمپکس پاکستان کی روح رواں رونق لاکھانی نے استقبالی کلمات ادا کیے، ان کا کہنا تھاکہ گیمز میں ملک بھر سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے والے خصوصی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں۔
رونق لاکھانی نے گیمز کو کامیاب بنانے میں اسپانسرز اور ڈونرز بشمول میکڈونلڈ، پاکستان او ایم آئی اور فیصل بینک کا خصوصی شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کو بھرپور اعتماد دینا چاہیے تاکہ وہ معاشرے کا مضبوط انگ بن سکیں۔
مہمان خصوصی راحل اعجاز کا کہنا تھا کہ سماجی ذمہ داری کے تحت ہم مثبت سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں، اسپیشل اولمپکس پاکستان کی خصوصی کھلاڑیوں کے لیے کاوشیں قابل قدر ہیں۔
فٹبال ٹورنامنٹ کے لیے خصوصی طور پر کینیڈا سے آنے والی فیفا فٹبال کوچ کرن غوری نے کہا کہ ایونٹ میں شریک بوائز اور گرلز کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دل جیت لیے اور ثابت کیا کہ ان کی صلاحیتیں کسی سے ہرگز کم نہیں، جیسمین نے خصوصی کھلاڑیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین سہولیات کی فراہمی پر اسپیشل اولمپکس پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
فٹبال چیمپئن شپ کے بوائز ایونٹ کی ایک کیٹگری میں فیڈرل ایریاز نے پہلی خیبر پختونخواہ نے دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی،بی کیٹگری میں گلگت بلتستان فاتح رہا اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ بلوچستان نے دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور اور سندھ نے سوئم رہ کر برانز میڈل حاصل کیا۔
قبل ازیں گیمز میں شریک ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی،آخر میں کامیاب ٹیموں اور ان کے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے گئے،اگلے گیمز پنجاب میں ہوں گے، گیمز کا مقصد ذہنی معذوری والے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں اور کھیل میں مہارت کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا، گیمز کے ذریعہ چلی کے شہر چسینٹیاگو میں ہونے والے ورلڈ سمر اسپیشل گیمز تیاریوں کا اہم حصہ ہے۔
نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے، جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے ذہنی معذوری کا شکار 82 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔