ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی کارروائی ،ایف جی ای ایچ اے کے پٹواری ذاکر حسین گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی کارروائی ،ایف جی ای ایچ اے کے پٹواری ذاکر حسین گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے)کے اینٹی کرپشن سرکل نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی(ایف جی ای ایچ اے )کے پٹواری ذاکر حسین کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کے اینٹی کرپشن سرکل نے غلام فاطمہ زوجہ عبدالرشید مرحوم کی مدیت میں موضع ٹھلہ سیداںجی 14/3اور ون میں بلٹ اپ پراپرٹیز ایوارڈ میں جعل سازی پر درج مقدمے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم پٹواری ذاکر حسین کو گرفتار کیا۔ علاوہ ازیں مقدمے میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی اور پاک پی ڈبلیوڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد منیر ،سب انجینئرمیراج آفریدی ، سب انجینئر محمد عرفان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعیم اختر ، سروئیر محمد صفدر اور پٹواری ذاکر حسین نامزد ہیں جنہوں نے بوگس بلٹ اپ پراپرٹیز اور ملی بھگت کے ذریعے 87لاکھ سے زائد کے پلاٹ جعل سازی کے ساتھ الاٹ کیئے ۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں معاملے کی مکمل تحقیقا ت کے بعدجعل سازی میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائی کی جائے گی ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب حکومت کا اسلحہ لائسنس کے اجرا کی پالیسی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ پنجاب حکومت کا اسلحہ لائسنس کے اجرا کی پالیسی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ جسٹس کامران خان ملاخیل نے بلوچستان ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا غزہ میں 98فلسطینیوں کا خون بہانے کے بعد اسرائیل نے جنگ بندی معاہدہ بحال کر دیا یورپ کے 20ممالک کا غیر قانونی مقیم افغانوں کو ہر صورت واپس بھیجنے کا مطالبہ چین کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن، پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف 5وکٹوں پر 259رنز بنالیےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اینٹی کرپشن سرکل ایف آئی اے
پڑھیں:
کوئٹہ، ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی افسر کو گرفتار کر لیا گیا
ایف آئی اے کے مطابق ملزم بشیر احمد خود کو ایف آئی اے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظاہر کرکے سرکاری دفاتر سے رقوم بٹورتا تھا۔ جسے کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے اور اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اپنے آپ کو ایف آئی اے کا افسر ظاہر کرکے فراڈ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم بشیر احمد خود کو ایف آئی اے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظاہر کرکے سرکاری دفاتر سے رقوم بٹورتا تھا۔ ملزم کو کارروائی کے دوران ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضے سے جعلی تعیناتی لیٹر، جعلی کاغذات اور 2 موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم سے پاکستانی اور افغانی پاسپورٹ، 2 اے ٹی ایم کارڈز اور 9 ایم ایم پستول بھی برآمد ہوا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم بشیر احمد کو گرفتار کرکے اینٹی کرپشن سرکل کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔