پی ٹی آئی آزادکشمیر فارورڈ بلاک کے 9 وزرا پی پی میں شامل، حکومت سازی کیلئے مطلوبہ تعداد پوری ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
پاکستان پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کیلئے ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری کرلی۔تحریک انصاف آزاد کشمیر فارورڈ بلاک کے 9 وزرا نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی آزادکشمیر کے 5 وزرا نے فریال تالپور اور چوہدری ریاض سے ملاقات کی جس میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جن میں چوہدری یاسر، محمد حسین، چوہدری محمد اخلاق، چوہدری ارشد اور چوہدری محمد رشید شامل ہیں۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے مزید چار وزرا نے فریال تالپور سے ملاقات کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ان وزرا میں فہیم اخترربانی، عبدالماجد خان، محمد اکبرابراہیم اور عاصم شریف بٹ شامل ہیں۔فریال تالپور نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کا خیرمقدم اور ان پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ آزاد کشمیر کے عوام کی سچی نمائندہ رہی ہے، سیاسی اورمعاشی حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے وزیرہائرایجوکیشن ظفراقبال ملک بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔انہوں نے بھی فریال تالپور اور چوہدری ریاض سے ملاقات کے شمولیت کا اعلان کیا جس کے ساتھ ہی پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے ارکان اسمبلی کی تعداد 27 تک پہنچ گئی۔دوسری جانب ذرائع پیپلزپارٹی نے بتایاکہ مسلم لیگ ن کی حمایت کے بغیرحکومت بنائیں گے، فریال تالپورکی جانب سے آج سندھ ہاؤس اسلام آباد میں رات10 بجےڈنردیاجائےگا جس میں پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی شریک ہوگی، اس کے علاوہ مہاجرین نشستوں اور بیرسٹرسلطان گروپ کےارکان شریک ہوں گے۔ذرائع نے بتایاکہ بیرسٹرسلطان گروپ نے فریال تالپورکے ساتھ ملاقات میں ووٹ کی یقین دہانی کرادی، بیرسٹرسلطان گروپ کے 5 اور مہاجرین نشستوں کے 5 ارکان پیپلزپارٹی کیساتھ ہیں، دو ارکان کی حمایت خفیہ رکھی گئی ہے۔ذرائع پیپلزپارٹی کےمطابق دونوں دھڑوں کی شمولیت کےبعد30 سے زائدارکان کا ساتھ حاصل ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر آصف زرداری نے آزادکشمیر میں عدم اعتماد لانے اور آزادکشمیر میں حکومت بنانےکی منظوری دی۔آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی میں حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی کو 27 اراکین کی حمایت درکار ہے جبکہ قانون سازاسمبلی میں اِس وقت پیپلز پارٹی کے اراکین کی تعداد 17 ہے جو مزید 10 ارکان کی شمولیت کے بعد 27 ہوگئی۔مسلم لیگ ن اس وقت 9 ممبران اسمبلی کے ساتھ ایوان میں موجود ہے لیکن ن لیگ نے حکومت سازی کا حصہ نہ بننے کا اعلان کیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شمولیت کا اعلان کیا فریال تالپور پیپلز پارٹی پارٹی میں کشمیر کے
پڑھیں:
صدر زرداری نے آزادکشمیر میں نئی حکومت سازی کی منظوری دیدی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد :۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے آزادکشمیر میں عدم اعتماد لانے اور حکومت بنانے کی منظوری دے دی۔ صدر آصف زرداری کی زیر صدارت ایوان صدر اسلام آباد میں پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔
رہنما پیپلز پارٹی آزادکشمیر چوہدری یاسین کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے تمام ارکان اجلاس میں شریک تھے، اجلاس کے پہلے سیشن کی صدارت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کی، دوسرا سیشن آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس میں وزیراعظم آزادکشمیر انوارالحق کو عہدے سے ہٹانے اور نئی حکومت بنانے سے متعلق حکمت عملی طے کی گئی۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں ان ہاﺅس تبدیلی کا فیصلہ برقرار رکھا۔
صدر آصف زرداری نے آزادکشمیر میں عدم اعتماد لانے اور آزادکشمیر میں حکومت بنانے کی منظوری دے دی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چوہدری یاسین نے کہا کہ پیپلزپارٹی آزادکشمیر میں حکومت بنانے جارہی ہے، اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔
چوہدری یاسین نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان کریں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت عظمیٰ کے لیے چوہدری یاسین، لطیف اکبر اور سردار یعقوب امیدوار ہیں۔
وزیراعظم آزادکشمیر مستعفی نہ ہوئے تو تحریک عدم اعتماد کے لیے نمبر پورے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پیر کے روز حکومت سازی کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔