اسلام آباد:

آزاد کشمیر میں وزیراعظم لانے کیلیے پاکستان پیپلزپارٹی نے اراکین کی حمایت کے ساتھ سادہ اکثریت حاصل کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 5 وزرا نے اسلام آباد میں پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور سے ملاقات کی اور پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کے چوہدری رشید، یاسر سلطان، چوہدری ارشد، چوہدری اخلاق اور سردار محمد حسین آزاد کشمیر میں بطور وزیر امور انجام دے رہے تھے جو اگلی حکومت سازی میں پیپلزپارٹی کی حمایت کریں گے۔

اس کے علاوہ چار اراکین ماجد خان، عاصم شریف بٹ، اکبر ابراہیم اور فہیم ربانی کی بھی فریال تالپور سے ملاقات ہوئی جس کے بعد 27 اراکین کی حمایت حاصل ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق فریال تالپور کی قیادت میں پیپلز پارٹی حکومت سازی کے اقدامات کو حتمی شکل دے رہی ہے، ممکنہ حکومت سازی کے فیصلے آج یا کل متوقع ہے۔

اس کے علاوہ پی پی رہنما فریال تالپور سے  آزاد کشمیر کے سلطان محمود گروپ کے اراکین کی ملاقات بھی ہوئی جس میں یاسر سلطان ، سردار محمد حسین ، چوہدری ارشد، چوہدری رشید، چوہدری اخلاق شریک تھے۔

علاوہ ازیں بیرسٹر سلطان محمود گروپ نے عدم اعتماد کے لیے پی پی کی حمایت کا اعلان  کیا۔

 فریال تالپور کی جانب سے سندھ ہاؤس اسلام آباد میں اراکین کیلیے آج رات پُرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی، مہاجرین نشستوں اور بیرسٹر سلطان گروپ کے ارکان شریک ہوں گے۔

بیرسٹر سلطان گروپ کے 5 اور مہاجرین نشستوں کے 5 ارکان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔ پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ 30 سے زائد ارکان اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں، دو ارکان کی حمایت خفیہ رکھی گئی ہے اور دونوں دھڑوں کی شمولیت کے بعد 30 سے زائد ارکان کا ساتھ حاصل ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی آج پاور شو کے ذریعے اپنی عددی برتری ثابت کرے گی اور اسلام آباد میں دیا جانے والا ڈنر سیاسی طاقت کے مظاہرے میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل فریال تالپور پیپلز پارٹی اراکین کی میں پیپلز کی حمایت

پڑھیں:

آزاد کشمیر: ن لیگ کے بغیر پی پی حکومت سازی کی پوزیشن میں آ گئی؟

—فائل فوٹو

کیا پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حمایت کے بغیر حکومت سازی کی پوزیشن میں آ گئی؟

ذرائع پی پی پی کے مطابق آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حمایت کے بغیر حکومت بنائیں گے۔

فریال تالپور نے آج سندھ ہاؤس اسلام آباد میں رات 10 بجے ڈنر رکھا ہے، جس میں پی پی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی اور دیگر ارکان شریک ہوں گے۔

وزیرِ اعظم آزاد کشمیر استعفیٰ دیں گے یا تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے؟

آزادکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق استعفیٰ دیں گے یا تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے؟

ذرائع کے مطابق مہاجرین نشستوں اور بیرسٹر سلطان گروپ کے ارکان بھی ڈنر میں شریک ہوں گے۔

بیرسٹر سلطان گروپ کے 5 ارکان اور مہاجرین نشستوں کے 5 ارکان نے پی پی کے ساتھ ہیں، 2 ارکان کی حمایت خفیہ رکھی گئی ہے۔

ذرائع کے دونوں دھڑوں کی شمولیت کے بعد 30 سے زائد ارکان کا پیپلز پارٹی کو ساتھ حاصل ہو گیا ہے۔

دوسری طرف آزاد جموں و کشمیر کے وزراء کے وفد نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پی پی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور سے ملاقات کی۔

وفد میں شامل چوہدری یاسر، محمد حسین، چوہدری محمد اخلاق، چوہدری ارشد اور چوہدری محمد رشید نے پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

فریال تالپور نے نئے شامل ہونے والے کشمیری رہنماؤں کا خیر مقدم کیا اور ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔

پی پی خواتین ونگ کی صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ آزاد کشمیر کے عوام کی سچی نمائندہ رہی ہے، ہم سیاسی اور معاشی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر نئے شامل ہونے والے رہنماؤں نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی آزادکشمیر فارورڈ بلاک کے 9 وزرا پی پی میں شامل، حکومت سازی کیلئے مطلوبہ تعداد پوری ہوگئی
  • آزاد کشمیر: پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے 10ارکان شامل ‘ پی پی کو حکومت بنانے کیلئے سادہ اکثریت مل گئی 
  • سیاسی جوڑ توڑ عروج پر،آزاد کشمیرحکومت سازی کیلئے پیپلز پارٹی سرگرم
  • آزاد کشمیر: ن لیگ کے بغیر پی پی حکومت سازی کی پوزیشن میں آ گئی؟
  • آزاد کشمیر حکومت تبدیلی کا فیصلہ کن موڑ،پیپلز پارٹی کامطلوبہ نمبرز پورے ہونے ،30ارکان کی حمایت کا دعویٰ
  • آزاد کشمیر میں حکومت سازی: پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے لیے نمبر پورے کرلیے
  • آزاد کشمیر عدم اعتماد: بیرسٹر سلطان گروپ کے 6 ارکان اسمبلی کا پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان
  • ’آزاد کشمیر حکومتی تبدیلی: پیپلز پارٹی کو 27 ارکان کی حمایت ملتے ہی وزیراعظم انوارالحق استعفیٰ دے دیں گے‘
  • پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا فیصلہ، نیا وزیراعظم کون ہوگا؟ فیصلہ آصف زرداری پر چھوڑ دیا گیا