آزاد کشمیر حکومت تبدیلی کا فیصلہ کن موڑ،پیپلز پارٹی کامطلوبہ نمبرز پورے ہونے ،30ارکان کی حمایت کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ (ن)کی حمایت کے بغیر نمبر پورے کرلیے،آزاد کشمیر کے وزرا فہیم اختر ربانی، محمد عاصم شریف، چوہدری محمد اکبر اور عبدالماجد خان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت ہوگئے،آزاد کشمیر کے وزیر تعلیم ظفر اقبال ملک، چوہدری یاسر سلطان، سردارمحمد حسین، چوہدری محمد اخلاق، چوہدری ارشد حسین اور چوہدری رشید بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے، آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی کو 27 اراکین کی حمایت درکار ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے مطلوبہ نمبرز پورے ہونے اور 30ارکان کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر فارورڈ بلاک کے 5 وزرا نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی آزادکشمیر کے 5وزرا نے فریال تالپور اور چوہدری ریاض سے ملاقات کی جس میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔پیپلز پارٹی پارلیمانی گروپ کی تعداد 22 تک پہنچ گئی۔دوسری طرف آزاد کشمیر میں سیاسی صورت حال فیصلہ کن موڑ پر پہنچ گئی ہے، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے نمبر گیم مکمل ہونے کا دعوی کر دیا اور فریال تالپور کی جانب سے سندھ ہاوس اسلام آباد میں ڈنر بھی دیاگیا، جس میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی، مہاجرین نشستوں اور بیرسٹر سلطان گروپ کے ارکان شریک ہوئے ۔ذرائع نے بتایا کہ بیرسٹر سلطان کے دھڑے نے زرداری ہاوس میں فریال تالپور کے ساتھ ملاقات میں ووٹ کی یقین دہانی کرادی ہے، بیرسٹر گروپ کے 5 اور مہاجرین نشستوں کے 5 ارکان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔

پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ 30 سے زائد ارکان اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں، دو ارکان کی حمایت خفیہ رکھی گئی ہے اور دونوں دھڑوں کی شمولیت کے بعد 30 سے زائد ارکان کا ساتھ حاصل ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی آج پاور شو کے ذریعے اپنی عددی برتری ثابت کرے گی ۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ کیا تھا، گزشتہ روز ایوان صدر میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی بڑی بیٹھک کے دوران صدرِ مملکت آصف زرداری نے بتایا تھا کہ یہ فیصلہ بلاول بھٹو نے کیا تھا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا فیصلہ غیر معمولی ہے، پی پی مشکل حالات میں حکومت سنبھالنے جا رہی ہے، یہ پارٹی اور آپ سب کے لیے بھاری ذمہ داری ہے، یقین ہے پی پی ماضی کی طرح ڈلیور کرے گی۔انھوں نے کہا پارلیمانی پارٹی قبل از وقت غیر ضروری بیان بازی اور وزیر اعظم، اسپیکر، وزرا کے لیے ناموں پر چہ مہ گوئیوں سے گریز کرے، آزاد کشمیر کا اگلا وزیر اعظم ایک عام ورکر اور جیالا ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردراندازی کے واقعات افغان حکومت کے ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں،آئی ایس پی آر دراندازی کے واقعات افغان حکومت کے ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں،آئی ایس پی آر ڈپٹی ڈائریکٹر چیئرمین سینیٹ چودھری ناصر رفیق کے والدِ محترم کے ایصال ثواب کیلئے ختم و قل خوانی کا انعقاد رحیم یار خان، زیادتی کا شکار لڑکی مقدمہ درج ناہونے پر 100فٹ اونچی ٹینکی پر چڑھ گئی، خودکشی کی دھمکی آزادی کشمیر کی صبح قریب، پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑتا رہے گا،انجینئر امیر مقام پی ٹی آئی آزادکشمیر فارورڈ بلاک کے 5وزرا کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان ایران امریکا کیساتھ برابری کی سطح پر مذاکرات کیلئے تیار ہے، ایرانی وزیرِ خارجہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پارٹی میں شمولیت ارکان کی حمایت پیپلز پارٹی میں حکومت کا فیصلہ کا دعوی کے لیے

پڑھیں:

قومی اسمبلی میں زمین سے پیسے ملنے پر 12 ارکان نے ملکیت کا دعویٰ کردیا

قومی اسمبلی میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی، ایک رکن کے پیسے گرے جو اسپیکر تک پہنچے، اسپیکر نے پوچھا پیسے کس کے ہیں تو بارہ اراکین نے ہاتھ کھڑے کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کسی رکن کے زمین پر گرے ہوئے پیسے اُن تک پہنچے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے پیسے ایوان میں لہرا کر اعلان کیا اور بتایا کہ اپوزیشن کے ایوان میں آنے سے قبل کسی رکن کے پیسے زمین پر گرے ہوئے ملے ہیں۔

اس پر ایوان میں بیٹھے متعدد اراکین نے پیسوں کی ملکیت کا دعویٰ کرنے کیلیے ہاتھ کھڑے کیے جس پر اسپیکر نے کہا کہ یہ تو 12 اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں۔

اسپیکر ایاز صادق کی بات پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کا پیپلز پارٹی سے رابطے کا فیصلہ
  • حکومت قومی اسمبلی کورم پورا کرنے میں ناکام، آصفہ کی تنقید
  • لاہور میں 8,7,6 فروری کو بسنت منانے، قانون پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ
  •  خورشید شاہ نے پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی پیشکش کی تھی، مصدق ملک کا دعویٰ
  • الیکشن کے بعد پیپلز پارٹی نے بذریعہ خورشید شاہ و ندیم چن پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی آفر کی تھی: مصدق ملک
  • پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ اور ندیم افضل چن کے ذریعے پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی پیشکش کی، مصدق ملک
  • قومی اسمبلی ، زمین سے پیسے ملنے پر 12 ارکان کا ملکیت کا دعویٰ
  • سندھ حکومت نے تمام کاموں کی ای ٹینڈرنگ کا فیصلہ کیا ہے، شرجیل میمن
  • قومی اسمبلی میں زمین سے پیسے ملنے پر 12 ارکان نے ملکیت کا دعویٰ کردیا
  • حادثات و گٹروں کے سانحات پر سیاست