سندھ حکومت نےIFFED سے 10 ملین ڈالر کی گرانٹ حاصل کرلی
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
کراچی:(نیوزڈیسک) وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی کی فلپائن کے شہر منیلا میں منعقدہ ریجنل ایجوکیشن فورم میں شرکت کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ ایشیائی ڈویلپمنٹ بینک کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہونے والے ریجنل ایجوکیشن فورم کے دوران سندھ حکومت نے بین الاقوامی تعلیمی فنانسنگ ادارے سے 10 ملین ڈالر کی گرانٹ حاصل کرلی ہے۔ یہ گرانٹ صوبے میں جاری تعلیمی اصلاحات اور سروس ڈیلیوری میں بہتری کے لیے اہم پیش رفت کی جانب بڑھنے میں مدد دے گی۔
فورم کے موقع پر سندھ کے وزیرِ تعلیم سید سردار علی شاہ نے International Finance Facility for Education کے اعلیٰ حکام سے دو طرفہ ملاقات کی۔ ملاقات میں IFFEd کے بانی چیف ایگزیکٹو کارتھک کرشنن، ہیڈ آف آپریشنز نینا اسٹوشنیول، دیگر سینئر افسران اور ایشیائی ڈویلپمنٹ بینک کے نمائندے موجود تھے۔
ملاقات کے دوران وزیر تعلیم نے سندھ کی تعلیمی ترجیحات اور اصلاحاتی ایجنڈے پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے صوبے میں اسکلز ڈویلپمنٹ، اساتذہ کی تربیت، امتحانی نظام میں اصلاحات، کمیونٹی موبلائزیشن اور بیک ٹو اسکول ترجیحات پر جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت، تعلیم میں اسٹرکچرل ریفارمز اور استحکام کے لیے پرعزم ہے، “ہماری اولین ترجیح اسکلز ڈویلپمنٹ، ٹیچر ٹریننگ، امتحانی اصلاحات ہیں۔”
اس موقع پر IFFEd کی وفد نے سندھ حکومت کے اصلاحاتی فریم ورک کو مثبت قرار دیتے ہوئے 10 ملین ڈالر کی گرانٹ پروسیس کرنے کی منظوری دے دی۔ یہ معاونت محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی کے تحت جاری پروگراموں میں بہتری، تعلیمی نظام کی مضبوطی اور جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈیشن کے لیے استعمال کی جائے گی۔
واضح رہے کہ IFFEd ایک عالمی تعلیمی فنانسنگ فاؤنڈیشن ہے جو 2023 میں جنیوا میں قائم کی گئی۔ اس کی تشکیل چار بڑے ملٹی لیٹرل ڈیولپمنٹ بینکس اور متعدد دو طرفہ ڈونرز کے اشتراک سے عمل میں لائی گئی، جس کا مقصد دنیا بھر میں تعلیم کے شعبے کے لیے پائیدار اور اثر انگیز مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔
سندھ کی جانب سے حاصل کی گئی گرانٹ کو تعلیمی شعبے میں جاری تبدیلیوں کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جارہا ہے، جو مستقبل میں عالمی فنانسنگ شراکت داریوں کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سندھ حکومت کے لیے
پڑھیں:
امریکہ کی لبنان کو 90.5 ملین ڈالر مالیت کی فوجی گاڑیوں کی فروخت کی منظوری
امریکی محکمہ خارجہ نے لبنان کو 2 قسم کے میڈیم ٹیکٹیکل وہیکلز اور متعلقہ ساز و سامان کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی ہے۔
پینٹاگون کی ڈیفینس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کے مطابق ان وہیکلزکی کل قیمت کا تخمینہ 9 کروڑ 5 لاکھ ڈالر لگایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
اس مجوزہ فروخت میں اسپیئر پارٹس، تکنیکی دستاویزات، عملے کی تربیت اور لاجسٹک معاونت شامل ہے، جسے باضابطہ طور پر امریکی کانگریس کو بھیج دیا گیا ہے۔
???????? | ???????? The Pentagon has announced its approval for the sale of vehicles and equipment to Lebanon at a cost of $90.5 million. This move could strengthen Lebanon's military capabilities amid ongoing security concerns in the region. Enhanced military support from the U.S. may also… pic.twitter.com/he3xp3r9jS
— Observe Lebanon (@ObserveLebanon) December 5, 2025
لبنان نے5 ٹن کے M1085A2 اور 2.5 ٹن کے M1078A2 ٹیکٹیکل وہیکلز کی درخواست کی ہے، جو دونوں وِنچ کے بغیر ہیں۔
ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کے مطابق، یہ فروخت لبنان کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ کرے گی، جس سے لبنانی مسلح افواج کو سرحدی سکیورٹی کے چیلنجز کا فوری جواب دینے اور انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں انجام دینے میں مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں:
مضبوط وہیکل فلیٹ امریکا اور لبنان کے درمیان عملی اور تربیتی تعاون کو بھی تقویت دے گا۔
ایجنسی نے کہا کہ لبنان کو ان گاڑیوں اور معاون خدمات کو اپنی افواج میں شامل کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی اور یہ بھی واضح کیا کہ اس فروخت سے خطے کا فوجی توازن متاثر نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں:
وسکونسن میں قائم کمپنی اوشکوش ڈیفنس کو اس منصوبے کا بنیادی ٹھیکیدارمقرر کیا گیا ہے، ابھی تک کوئی آفسیٹ معاہدہ تجویز نہیں کیا گیا، اور اس منصوبے کی تکمیل کے لیے لبنان میں اضافی امریکی عملے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ڈی ایس سی اے نے واضح کیا کہ 90.5 ملین ڈالر وہ زیادہ سے زیادہ تخمینہ ہے جو ابتدائی ضروریات کی بنیاد پر لگایا گیا ہے، اور یہ رقم حتمی معاہدے اور بجٹ کے مطابق کم بھی ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں:
یہ مجوزہ فروخت مشرقِ وسطیٰ میں لبنان کے استحکام اور سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے امریکا کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد لبنان کو خطے میں سیاسی و معاشی ترقی کے فروغ کے لیے ایک مضبوط شراکت دار کے طور پر مستحکم کرنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پینٹاگون ڈیفنس ڈیفینس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی لبنان محکمہ خارجہ میڈیم ٹیکٹیکل وہیکلز