ان کا کہنا تھا کہ تعلیم سے متعلق اچانک فیصلوں اور انتظامیہ کی طرف سے رابطے کے فقدان کی وجہ سے ان کی تعلیم بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں یونیورسٹی کے طلباء نے مسلسل غیر یقینی صورتحال کے خلاف کیمپس کے اندر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق احتجاجی طلباء نے پہلے اور پانچویں سمسٹر سے متعلق حالیہ تعلیمی مسائل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر یقینی صورتحال پیدا ہونے سے ان کی تعلیم میں خلل پڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم سے متعلق اچانک فیصلوں اور انتظامیہ کی طرف سے رابطے کے فقدان کی وجہ سے ان کی تعلیم بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مناسب نوٹس یا وضاحت کے بغیر تبدیلیوں سے طلباء امتحانات، کورس ورک اور تعلیمی ٹائم لائنز کے حوالے سے الجھن کا شکار ہیں۔ طلباء نے منصفانہ اور طلباء کے مفاد میں فیصلہ سازی کا مطالبہ کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کے کام کاج میں شفافیت اور جوابدہی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کے خدشات کو یکطرفہ فیصلوں کے بجائے مناسب مشاورت سے دور کیا جانا چاہیے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بروقت وضاحت نہ ملنے سے طلباء خاص طور پر اہم سمسٹرز میں شامل ہونے والے طلباء میں بے چینی بڑھ گئی اور ان کا تعلیمی مستقبل متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مسائل کو فوری طور پرحل نہ کیا گیا تو ابہام سے طلباء کا ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

اگر ہم متاثر کُن نہ ہوتے تو ہمیں اتنا نشانہ نہ بنایا جاتا، سربراہ حزب الله لبنان

اپنے ایک خطاب میں شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ لبنان کے خارجہ تعلقات، دفاعی اسٹریٹجی اور صلاحیتوں کی مضبوطی سے امریکہ و اسرائیل کا کوئی لینا دینا نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" کے سیکرٹری جنرل "شیخ نعیم قاسم" نے کہا کہ اگر ہم متاثر کن نہ ہوتے تو ہمیں چاروں طرف سے نشانہ نہ بنایا جاتا۔ تاہم جلد ہی یہ تمام حملے ناکام ہوں گے اور ہمارا عزم مزید پختہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بعض جماعتیں، مقاومت کی مخالفت کرتی ہیں کیونکہ ہم حب الوطنی، عزت و آزادی پر مبنی تبدیلی کا نعرہ لگاتے ہیں حالانکہ استعمار ایسا نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ حزب‌ الله نے ثابت کیا کہ وہ ملی سطح پر قطب کی حیثیت رکھتی ہے کہ جو دوسروں کو اپنے گرد اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے تاکہ سب لوگ وسیع مقاومت کا حصہ بن سکیں۔ انہوں نے پاپ لئیو کے دورہ لبنان پر حزب‌ الله کے ردعمل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شرپسند عناصر نے اصل موضوع پر توجہ دینے کی بجائے حزب‌ الله کے موقف پر تنقید شروع کر دی۔ حزب‌ الله کا تجربہ اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ یہ گروہ نہ تو تنہائی کا شکار ہوا اور نہ ہی اپنی مرضی دوسروں پر مسلط کرتا ہے بلکہ ہم نے ہمیشہ تعاون کیا اور اپنا ماضی کا تجربہ پیش کیا۔ لبنان کے اندر سیاسی اختلافات فطری ہیں، لیکن یہ سیاسی اختلافات آئین اور قانون کی بنیاد پر ہونے چاہئیں۔
  شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ ہم سب کے ساتھ ملک کی بحالی اور اپنی سرزمین کی آزادی کے لئے تعاون کریں گے۔ ہمارا عمل اس بات کو ثابت کرنے کے لئے کافی ہے۔ اس امر کو ثابت کرنے کے لئے ہمیں نہ تو کسی گواہی کی ضرورت ہے اور نہ ہی وضاحت دینے کی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اب بھی اسرائیلی خواہشات کی تکمیل کے لئے بولتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ صیہونی جرائم کا جواز پیش کرتے ہیں۔ وہ اسرائیلی مطالبات کی بات کرتے ہیں۔ میں ان سے پوچھتا ہوں کہ میرے بھائی کیا تم اسرائیل کے وکیل ہو؟۔ کہ جو اسرائیل کی وکالت کرتے ہو، یا اس سے پیسے لیتے ہو۔ انہوں اس امر کی جانب بھی توجہ مبذول کروائی کہ اسرائیلی جارحیت کا مقصد حزب‌ الله کو غیر مسلح کرنا نہیں، بلکہ بتدریج اپنے قبضے کو وسیع کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کے اندرونی معاملات میں امریکہ اور اسرائیل کو دخل اندازی نہیں کرنی چاہئے۔ ہتھیاروں کا موضوع، خارجہ تعلقات، دفاعی اسٹریٹجی اور صلاحیتوں کی مضبوطی سے امریکہ و اسرائیل کا کوئی لینا دینا نہیں۔ یہ موضوع بھی روشن ہے کہ امریکہ و صیہونی رژیم صرف ہمیں ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اس لئے ہم اپنا اور اپنی سرزمین کا دفاع جاری رکھیں گے، نہ ہتھیار ڈالیں اور نہ ہی پیچھے ہٹیں گے۔ ہم اسرائیل، امریکہ اور ان کے حواریوں کو چنداں اہمیت نہیں دیتے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب کو فون، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال 
  • نرسنگ کے شعبے میں افرادی قوت کی شدید قلت کا سامنا ہے‘ناصر شاہ
  • ویشنو دیوی یونیورسٹی میں مسلم طلباء کو داخلہ دینے کے خلاف جموں میں ہندوؤں کا احتجاج
  • اگر ہم متاثر کُن نہ ہوتے تو ہمیں اتنا نشانہ نہ بنایا جاتا، سربراہ حزب الله لبنان
  • معین خان کیلئے دعائے مغفرت، فیک نیوز پر سندھ اسمبلی میں دلچسپ صورتحال
  • ڈی جی اے این ایف کا نسٹ یونیورسٹی کا دورہ، انسدادِ منشیات آگاہی سیشن سے خطاب
  • برطانیہ، پاکستانی طلبا کے داخلوںپر پابندی؛ تعلیمی ویزے بند
  • علاقائی صورتحال پر ڈونلڈ ٹرمپ کا عراقی صدر کے نام پیغام
  • سرینگر، معذور افراد کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ