WE News:
2025-12-08@00:41:17 GMT

حب آٹو کراس ریلی کا اختتام، شامیق سعید نے فتح حاصل کرلی

اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT

حب آٹو کراس ریلی کا اختتام، شامیق سعید نے فتح حاصل کرلی

حب آٹو کراس ریلی میں شامیق سعید نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ شامیق نے 1.2 کلومیٹر کا فاصلہ 47.54 سیکنڈ میں طے کیا اور ساتھ ہی فاسٹیٹ آف دا ڈے کا ایوارڈ بھی جیتا۔

یہ بھی پڑھیں: حب آٹو کراس ریلی کا آغاز، اسٹاک اور روکی کیٹگریز میں مقابلے جاری

پری پئیرڈ بی کیٹگری میں عمر کھوڑو فاتح رہے، جنہوں نے 48.

79 سیکنڈ میں فاصلہ مکمل کیا۔ روکی کیٹگریز میں دانیال احمد نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس کیٹگری میں واحد خاتون شریک، لائبہ حسین 7ویں پوزیشن پر رہیں، انہوں نے ایک منٹ 8 سیکنڈ میں ریس مکمل کی۔ پری پئیرڈ ڈی کیٹگری میں فراز شیروانی ٹاپ پررہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ جات جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی

اسٹاک اے کیٹگری میں مبشیر شیخ، اسٹاک بی میں یاسر، اسٹاک سی میں عاصم اور اسٹاک ڈی میں سالک ساجد فاتح قرار پائے۔ ریس کے دوران تمام شرکا نے دلچسپ مقابلہ پیش کیا اور شاندار کارکردگی دکھائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان حب کراچی ریلی شامیق سعید

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان حب کراچی ریلی کیٹگری میں

پڑھیں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، رواں ہفتے 408 پوائنٹس کا اضافہ

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 172 ارب روپے بڑھ کر 19 ہزار 38 ارب روپے ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان رہا، جہاں 100 انڈیکس مجموعی طور پر 408 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 67 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 3402 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جہاں اس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 69 ہزار 289 جبکہ کم ترین سطح  ایک لاکھ 65 ہزار 886 پوائنٹس رہی۔ شیئرز مارکیٹ میں ایک ہفتے میں 3.39 ارب شیئرز کے سودے 200 ارب روپے میں طے ہوئے، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 172 ارب روپے بڑھ کر 19 ہزار 38 ارب روپے ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • ریاض سیزن میں جاری پاکستانی ویک بھرپور کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر
  • حب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی
  • حب آٹو کراس ریلی: شامق سعید فاتح اور فاسٹیٹ ڈرائیور آف دی ڈے کا ایوارڈ حاصل
  • حب آٹو کراس ریلی کا آغاز، اسٹاک اور روکی کیٹگریز میں مقابلے جاری
  • پاکستان میں امریکی سرمایہ کاروں کے لئے زبردست کاروباری مواقع ہیں: رضوان سعید
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج، رواں ہفتے 408 پوائنٹس کا اضافہ
  • ایشیز: آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 511 رنز بناکر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی
  • توثیق حیدر نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی؛ وائرل ویڈیو پر نئی بحث شروع
  • فیس بک کی محبت کا بھیانک اختتام، 7 افراد موت کے گھاٹ اتار دیے گئے