پاکستان میں امریکی سرمایہ کاروں کے لئے زبردست کاروباری مواقع ہیں: رضوان سعید WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز

نیویارک: (آئی پی ایس) امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں امریکی سرمایہ کاروں کیلئے زبردست کاروباری مواقع موجود ہیں۔

ان خیالات کا اظہار رضوان سعید شیخ نے ییل سکول آف مینجمنٹ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکی کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کیلئے آئی ٹی، توانائی اور معدنیات جیسے شعبوں میں زبردست منافع بخش مواقع فراہم کرتا ہے، سرمایہ کاروں اور 250 ملین کی ایک متحرک مارکیٹ کا فائدہ اٹھانے والے خواہشمند کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کیلئے ایک سازگار اور سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرنے کیلئے پوری طرح سے پرعزم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تذویراتی طور پر پاکستان جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے سنگم پر واقع ہے اور ہمارا ملک ایک اہم تجارتی راہداری فراہم کرتا ہے جو امریکی کاروباری اداروں کو توانائی سے مالا مال وسطی ایشیائی منڈیوں اورسرمایے کی حامل خلیجی ریاستوں سے رابطے کی پیشکش کرتا ہے۔

رضوان سعید شیخ نے حالیہ دور میں پاک امریکا تعلقات میں ہونے والی مثبت پیش رفت خصوصاً تجارت اور سرمایہ کاری کو مضبوط بنانے کیلئے جاری کوششوں کو اجاگر کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے سیاحت، زراعت، توانائی، مینوفیکچرنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں قابل قدر مواقع موجود ہیں، اس تناظر میں انہوں نے لاگت اور کوالٹی کے ضمن پاکستان کے تقابلی فوائد کو اجاگر کیا۔

سفیر پاکستان نے ملک کے ٹیک سیوی (ٹیکنالوجی کے ماہر) نوجوانوں کو ، جو ملکی آبادی کا سب سے بڑاحصہ ہیں، کو ایک اہم قومی اثاثہ قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ پاکستان کی باصلاحیت افرادی قوت امریکی مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی ضروریات خاص طور پر کاروبار اور ٹیک انٹرپرینیورز کی ڈیمانڈ کو پورا کر سکتی ہے۔

رضوان سعید شیخ نے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے حکومت پاکستان کی طرف سے کئے گئے مختلف پالیسی اقدامات خصوصاً ایس آئی ایف سی کے کردار کا خصوصی ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 80 سے زائد امریکی کمپنیوں کی کامیابی ملک کی وسیع اقتصادی صلاحیت کی گواہی دیتی ہے۔

سفیر پاکستان نے یونائیٹڈ سٹیٹس پاکستان بزنس الائنس کی طرف سے ییل وفد کے دورے کے انتظام کا خیرمقدم کیا اور دورے کے دوران سفارت خانے کی جانب سے مکمل تعاون اور سہولت کاری کا یقین دلایا۔

اس موقع پر ییل سکول آف مینجمنٹ کے وفد نے بریفنگ پر سفیر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز ملکی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں: علی پرویز ملک وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز ملکی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں: علی پرویز ملک دہشت گرد قوم پر اپنا نظام مسلط نہیں کر سکتے، فوج کے ساتھ ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان موٹروے پولیس کی دھند کے موسم کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری حماس نے اسرائیل کے خلاف ہتھیار پھینکنے پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب، پاکستان کیلئے 1.

2 ارب ڈالر کی منظوری متوقع الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: رضوان سعید شیخ نے سرمایہ کاروں پاکستان میں کہ پاکستان اور سرمایہ انہوں نے

پڑھیں:

ایک کروڑ گھروں تک تیز رفتار انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا ہدف

کراچی:

پاکستان ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے جدید طرز حکمرانی کی جانب پیشرفت کا منفردموقع دیکھ رہاہے، تاہم اس ڈیجیٹل سفرکی کامیابی کاانحصار اس بات پر ہے کہ آیا ملک رابطے کی گہری کمی، بنیادی ڈھانچے کے بلنداخراجات اور فائبر ٹو دی ہوم (FTTH) کی سست رفتار توسیع جیسے دیرینہ مسائل پر قابو پا سکتا ہے یا نہیں۔

حکومت نے نیشنل فائبرائزیشن پلان کے تحت 2029 تک 10 ملین گھروں تک تیزرفتار براڈبینڈ فراہم کرنے کاہدف مقرر کیا ہے،جس کے ذریعے ہر صارف کو 100 Mbps کی فکسڈ انٹرنیٹ سروس مہیا کی جائیگی اور پاکستان کو اوکلا کی عالمی اسپیڈرینکنگ میں ٹاپ 50 ممالک میں شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن (MoITT) یہ منصوبہ ورلڈبینک کے اشتراک سے ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پراجیکٹ (DEEP) کے تحت چلا رہی ہے، جس کامقصد سرکاری اداروں کی ڈیجیٹل سروس ڈیلیوری کی صلاحیت بڑھاناہے۔

وزارت سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے ایک کنسلٹنسی فرم کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش میں ہے، تاکہ موجودہ پالیسی دائرہ کار میں رہتے ہوئے مزیدسرمایہ کاری لائی جاسکے۔

منصوبے میں ایڈمنسٹریٹو انسینٹو پرائسنگ (AIP) کے مؤثر استعمال کاجائزہ بھی شامل ہوگا، تاکہ اس کاکردار اسپیکٹرم کے بہتر استعمال، بیک ہال اورمڈل مائل فائبرکی توسیع، 4G کی ڈیفکیشن اور 5G کی تیاری میں واضح کیاجاسکے۔

اس کے ذریعے اسپیکٹرم کے ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی اورفائبر انفراسٹرکچر میں طویل المدتی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔

فائبر آپٹک انفراسٹرکچرکے ماہر طحہٰ اویس نے کہاکہ شہروں میں تیزرفتار انٹرنیٹ کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے، پاکستان انٹرنیٹ اسپیڈ کے لحاظ سے دنیامیں نچلے درجے پر ہے، ملک میں اس وقت 2 لاکھ 11 ہزارکلومیٹرسے زائد فائبرموجود ہے،تاہم اس میں نمایاں بہتری کی ضرورت ہے، تاکہ کاروبار اور حکومتی خدمات کو ڈیجیٹل پلٹ فارم پر منتقل کیاجاسکے۔

آئی ٹی ایکسپورٹر ڈاکٹر نعمان اے سعید نے کہا کہ فائبر ٹو دی ہوم پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کیلیے بنیادی شرط ہے، ’’اگر پاکستان نے AI، کلاؤڈ اور ڈیٹا سینٹرز پر مبنی مستقبل بنانا ہے تو گہری فائبرائزیشن ناگزیر ہے۔‘‘

انہوں نے خبردار کیا کہ ملک کیلیے سب سے بڑے چیلنجز میں بکھراہوا انفراسٹرکچر، بلند سرمایہ کاری لاگت، محدود FTTH اپنانا، اسپیکٹرم کا غیر مؤثر استعمال، ڈیپ سی فائبر کی ضرورت اور سائبر سکیورٹی کے سنگین خدشات شامل ہیں۔

آئی ٹی ایکسپورٹر سعد شاہ نے کہا کہ تیزرفتار اور قابلِ اعتماد انٹرنیٹ ملکی ڈیجیٹلائزیشن بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی آؤٹ سورسنگ کمپنیوں کی ساکھ بھی بہتر بناسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان منافع بخش کاروباری مواقع فراہم کرتا ہے: سفیر رضوان سعید شیخ
  • پی ایس ایل کا لندن روڈ شو: عالمی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کی نئی سفارتی پیش رفت
  • پاکستان اور مصر کا مشترکہ معاشی لائحہ عمل پر اتفاق
  • ایک کروڑ گھروں تک تیز رفتار انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا ہدف
  • سی پیک فیز ٹو سے انفراسٹرکچر اور بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • پاکستان پر عالمی اعتماد میں اضافہ، 7 ماہ میں 14 غیر ملکی کمپنیز کی سرمایہ کاری
  • سرمایہ کاری کے تحفظ کیلئے امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سہیل آفریدی
  • برطانوی اقلیتیں مقامی سیاست میں بھرپور شرکت کریں، لارڈ قربان حسین
  • قرضوں میں کمی اور معاشی استحکام