اب ایک بلڈ ٹیسٹ کے ذریعے 50 سے زیادہ اقسام کے کینسر کی تشخیص کی جاسکے گی۔

یہ بھی پڑھیںإ: بلوچستان میں بریسٹ کینسر تیزی سے پھیلنے لگا، ایک سال میں 5 ہزار کیسز سامنے آنے کی وجہ آخر کیا ہے؟

بی بی سی کے مطابق شمالی امریکا میں کیے گئے ایک تجربے کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ٹیسٹ مختلف اقسام کے کینسر کی شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جن میں سے تین چوتھائی اقسام کے لیے فی الحال کوئی باقاعدہ اسکریننگ پروگرام موجود نہیں ہے۔

مزید اہم بات یہ ہے کہ آدھے سے زیادہ کیسز میں کینسر کی ابتدائی اسٹیج پر تشخیص ہو گئی جب علاج آسان اور کامیابی کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

یہ ٹیسٹ گیلری کہلاتا ہے جو امریکی دوا ساز کمپنی گریل نے تیار کیا ہے۔ یہ خون میں موجود سرطان زدہ ڈی این اے کے ٹکڑوں کی شناخت کرتا ہے جو ٹیومر سے الگ ہو کر خون میں شامل ہو جاتے ہیں۔

اس ٹیسٹ کو برطانیہ کا قومی ادارہ صحت این ایچ ایس بطور ٹرائل آزما رہا ہے۔

تحقیقی تفصیلات

اس تجربے میں امریکا اور کینیڈا کے 25،000 بالغ افراد نے ایک سال کے دوران حصہ لیا۔ ان میں سے ہر 100 میں سے تقریباً ایک کا ٹیسٹ مثبت نکلا۔ان مثبت نتائج میں سے 62 فیصد کیسز میں کینسر کی تصدیق ہو گئی۔

مزید پڑھیے: سروائیکل کینسر، لاعلمی سے آگاہی تک

تحقیقی ٹیم کے سربراہ و اوریگون ہیلتھ اینڈ سائنس یونیورسٹی میں ریڈی ایشن میڈیسن کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نیما نبابیزادہ نے کہا کہ یہ ٹیسٹ کینسر کی اسکریننگ کے ہمارے طریقہ کار کو بنیادی طور پر بدل سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ٹیسٹ کینسر کو زیادہ جلدی اس مرحلے پر شناخت کر سکتا ہے جب علاج کے کامیاب ہونے یا مکمل شفا پانے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

اہم نتائج

ٹیسٹ نے 99 فیصد سے زیادہ افراد میں درست طور پر کینسر کی عدم موجودگی کی تصدیق کی۔

اگر اسے بریسٹ، آنت، پھیپھڑوں اور سروائیکل کینسر کی موجودہ اسکریننگ کے ساتھ استعمال کیا جائے تو کینسر کی شناخت میں 7 گنا اضافہ ممکن ہے۔

75 فیصد ایسے کینسرز کی شناخت ہوئی جن کے لیے فی الحال کوئی اسکریننگ پروگرام موجود نہیں جن میں اووری (بیضہ دانی)، جگر، معدہ، مثانہ، لبلبہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ٹیسٹ نے 90 فیصد کیسز میں درست طور پر کینسر کا منبع  بھی پہچان لیا۔

ماہرین کی رائے اور احتیاطی نوٹس

اگرچہ نتائج بہت حوصلہ افزا ہیں تاہم سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا یہ ٹیسٹ کینسر سے اموات میں کمی کا باعث بن سکتا ہے یا نہیں۔

انسٹیٹیوٹ آف کینسر ریسرچ لندن کی پروفیسر کلئیر ٹرنبلکا کہنا ہے کہ ایسے رینڈمائزڈ اسٹڈیز کے ڈیٹا کی ضرورت ہے جن میں موت کی شرح کو بطور نتیجہ دیکھا جائے تاکہ پتا چلے کہ کیا یہ جلد تشخیص واقعی زندگی بچانے میں مدد دیتی ہے۔

یہ ابتدائی نتائج یورپین سوسائٹی فار میڈیکل آنکولوجی کانگریس میں ہفتے کو برلن میں پیش کیے جائیں گے مگر مکمل تفصیلات تاحال کسی معتبر سائنسی جریدے میں شائع نہیں ہوئیں۔

این ایچ ایس کا بڑا تجربہ اور مستقبل کی امیدیں

برطانیہ میں این ایچ ایس کا 3 سالہ ٹرائل جس میں ایک لاکھ 40 ہزار مریض شامل ہیں اگلے سال مکمل ہو گا۔

اگر یہ کامیاب ہوا تو این ایچ ایس اس ٹیسٹ کو مزید 10 لاکھ افراد تک پھیلانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

گریل کمپنی میں بائیوفارما کے صدر سر ہرپال کمار نے نتائج کو انتہائی متاثر کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر افراد کی کینسر سے اموات کی وجہ یہ ہے کہ ان کے کینسر بہت دیر سے دریافت ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس رجحان کو بدلا جائے اور کینسر کو جلد دریافت کیا جائے تاکہ مؤثر اور ممکنہ طور پر مکمل علاج کیا جا سکے۔

کینسر ریسرچ یو کے کے ناصر ترابی نے خبردار کیا کہ ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ ایسے کینسرز کی زیادہ تشخیص سے بچا جا سکے جو درحقیقت نقصان دہ نہ ہوں۔

مزید پڑھیں: پھیپھڑوں میں چھپے کینسر کے ٹیومرز ڈھونڈنے والا روبوٹک آلہ کامیاب ثابت

انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی نیشنل اسکریننگ کمیٹی کا کردار اس فیصلے میں بہت اہم ہو گا کہ آیا یہ ٹیسٹ این ایچ ایس میں مستقل طور پر شامل کیا جائے یا نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلڈ ٹیسٹ سے کینسر کی تشخیص کینسر کینسر کی تشخیص.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلڈ ٹیسٹ سے کینسر کی تشخیص کینسر کینسر کی تشخیص کینسر کی تشخیص ایچ ایس کی شناخت اقسام کے کے کینسر یہ ٹیسٹ کہا کہ

پڑھیں:

کراچی میں دن کے وقت گرمی مزید بڑھنے اور راتیں خنک رہنے کا امکان

کراچی:

شہر میں دن کے وقت گرمی کی شدت مزید بڑھنے اور راتیں خنک رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق شہر میں دن کے وقت گرمی کی شدت مزید بڑھے گی، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے، تاہم دن بھر کے مقابلے میں شہر کی راتیں خنک رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی میں اضافہ بلوچستان کی شمال مغربی گرم ریگستانی ہوائیں شہر پر اثرانداز ہونے کے سبب ہورہا ہے، اتوار کو شہر کا درجہ حرارت 37.5 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 17 فیصد رہا۔

متعلقہ مضامین

  • درد کے خاتمے کی دوا سرطان کے خلاف لڑنے کی خصوصیات دکھانے لگی: تحقیق
  • کراچی میں دن کے وقت گرمی مزید بڑھنے اور راتیں خنک رہنے کا امکان
  • کراچی: سی ویو سے ملنے والی خاتون کی ڈوبی ہوئی لاش کی شناخت ہوگئی
  • دوسرے ٹیسٹ میں زیادہ تبدیلیاں نہیں ہونگی، پچ دیکھ کر فائنل الیون کا اعلان کریں گے، اظہر محمود
  • چھاتی کے کینسر کے تدارک کیلئے عوامی تعاون وقت کی ضرورت: صدر‘ وزیراعظم 
  • پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ، پی سی بی کی جانب سے شائقین کیلئےبڑا تحفہ
  • نیشنل فورم برائے ماحولیاتکاآگاہی سیشن کا انعقاد
  • چیئرمین پی سی بی کا پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
  • سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی ابتدائی تخمینہ رپورٹ ؛822 ارب کا نقصان ،ایک ہزار سے زائد جانیں ضائع:احسن اقبال