آصف آفریدی 38 سال اور 299 دن کی عمر میں پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دوسرے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں۔

سابق پاکستانی کھلاڑی عامر الٰہی کو اگر اس فہرست میں شمار کیا جائے، جنہوں نے پہلے بھارت کی نمائندگی کی تھی، تو آصف تیسرے نمبر پر آتے ہیں۔

پشاور میں پیدا ہونے والے آصف آفریدی بائیں ہاتھ سے فنگر اسپن بولنگ کرتے ہیں۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں قدم 2009 میں رکھا تھا، لیکن اُس سیزن میں صرف تین میچز کھیلنے کے بعد وہ 2015 تک منظر سے غائب رہے۔

آصف آفریدی اب تک 57 فرسٹ کلاس میچز میں 25.

49 کی شاندار اوسط کے ساتھ 198 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

آصف آفریدی کا موازنہ جنوبی افریقا کے اسپنر سائمن ہارمر سے کیا جا سکتا ہے جن کی عمر 36 سال ہے۔ انہوں نے 233 فرسٹ کلاس میچز میں 26.43 کی اوسط سے 992 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آصف کی دیر سے آمد اس بات کی علامت ہے کہ اگر کارکردگی ہو تو عمر محض ایک نمبر ہے۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ طے پاگیا

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ طے پاگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان اور متحدہ عرب امارات جی ٹو جی فریم ورک کے تحت فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔
اسلام آباد میں فرسٹ وویمن بینک کی نجکاری کے معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی، یہ معاہدہ جی ٹو جی فریم ورک کے تحت طے پایا، جس کا مقصد پاکستان میں مالیاتی شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فرسٹ وویمن بینک کی نجکاری سے ملکی معیشت کو استحکام ملے گا اور بینکنگ سیکٹر میں شفافیت اور مسابقت بڑھے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے معاشی تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ منصوبے دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں اور ایسے اقدامات سے باہمی تعاون مزید فروغ پائے گا۔وزیراعظم نے شیخ زید بن حمدان کو پاکستان میں خوش آمدید کہا اور یو اے ای کے سابق امیر شیخ زید النہ یان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ زید النیہان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست تھے جو پاکستان کے لیے سوچتے تھے۔
شہباز شریف نے کہا کہ شیخ محمد زید بن حمدان پاکستان کے ساتھ مشترکہ منصوبے تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، جی ٹو جی فریم ورک معاہدہ دونوں برادر ملکوں کے درمیان ترقی و خوشحالی کے سفر کا آغاز ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں ایسے کئی منصوبوں کا آغاز ہوگا، ہم نے حکومتی اداروں میں ادارہ جاتی اصلاحات لانی ہیں، ہماری ترجیع نجی شعبے کی حوصلہ افزائی ہے، حکومت کا کام کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی وزیر داخلہ سے علامہ شاہ اویس نورانی کی ملاقات، مدارس کو بند نہ کرنے پر اتفاق وفاقی وزیر داخلہ سے علامہ شاہ اویس نورانی کی ملاقات، مدارس کو بند نہ کرنے پر اتفاق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی کے بل معاف کر دیئے گئے کابل میں کوئی آئین موجود نہیں، وہاں ایک گروہ طاقت کے بل پر اقتدار میں ہے، پاکستان عمران خان سے ملاقات کیلئے وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی کا چیف جسٹس پاکستان کو خط بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو کابینہ کی تشکیل کا اختیار دیدیا مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ، مزید 24اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • آلٹو مہنگی، لیکسس سستی ہوگئی، پاکستان میں ٹیکس پالیسی کی منفرد کہانی
  • آصف آفریدی کا ٹیسٹ ڈیبیو:پاکستان کے دوسرے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے
  • ایشین یوتھ گیمز میں پاکستانی کبڈی ٹیم کا شاندار آغاز، دونوں ابتدائی میچز میں فتح
  • ’پرفیوم سعودی ثقافت کا اہم حصہ‘، جدہ سپر ڈوم میں خوشبوؤں کی منفرد نمائش جاری
  • دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر آگیا
  • راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچز کے دوران جڑواں شہروں کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری
  • وزیرتعلیم رانا سکندرحیات کی کاوش سے پھولنگر میں خستہ حال سکول کی تعمیر و مرمت مکمل
  • اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستانی کارروائی میں مارے گئے افغان کمانڈرز کی فہرست سامنے آ گئی
  • پاکستان اور یو اے ای کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ طے پاگیا