Jasarat News:
2025-12-02@22:29:36 GMT

مٹیاری : تین بچوں کا باپ دو سال سے منہ کے کینسر میں مبتلا

اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مٹیاری (نمائندہ جسارت)مٹیاری کے باقیل پوٹہ محلے کے رہائشی، ایک معصوم بچی اور دو کم سن بیٹوں کے والد، گھر کے واحد کفیل علی شیر ترک گزشتہ دو سال سے منہ کے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں۔ بیماری بڑھ جانے کے باعث وہ بستر تک محدود ہو گئے ہیں اور کھانے پینے سے بھی قاصر ہیں۔ گھر والوں نے اپنی استطاعت کے مطابق کافی علاج کرایا، لیکن غربت کے سبب مزید علاج نہ کرا سکے، جس کی وجہ سے بیماری مزید شدید ہوتی جا رہی ہے۔علی شیر ترک گھر کے واحد کمانے والے تھے، لیکن بیماری کی وجہ سے مزدوری نہ کر سکنے کے باعث خاندان شدید مالی تنگی کا شکار ہے۔ علاج اور دواؤں کے اخراجات برداشت کرنا مشکل ہو گیا ہے، اور گھر میں پریشانی بڑھتی جا رہی ہے۔ علی شیر ترک کے معصوم بچے روزانہ اپنے والد کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھتے ہیں اور کسی مسیحا کی مدد کے منتظر ہیں۔علی شیر ترک کے معصوم بچوں نے مٹیاری کے منتخب نمائندوں اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے والد کے علاج میں مدد کے لیے آگے بڑھیں، تاکہ بروقت علاج ممکن ہو سکے اور وہ دوبارہ اپنے گھر کا سہارا بن سکیں۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: علی شیر ترک

پڑھیں:

مفتی منیب الرحمٰن ڈینگی میں مبتلا ، ہسپتال میں داخل ہو گئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف عالم دین مفتی منیب الرحمٰن کو علالت کے باعث مقامی ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق مفتی منیب الرحمٰن کو ڈینگی میں مبتلا ہونے کےباعث ہسپتال لایا گیا۔مفتی منیب الرحمٰن کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مفتی منیب الرحمٰن ڈینگی میں مبتلا، اسپتال میں داخل
  • مفتی منیب الرحمٰن ڈینگی میں مبتلا ، ہسپتال میں داخل ہو گئے
  • حیدرآباد،ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر سماجی کے تحت پریس کلب کے سامنے آگاہی ریلی
  • ایڈز کے خلاف آگاہی کا عالمی دن: ’بیماری سے زیادہ معاشرے کے رویے کا خوف ہوتا ہے‘
  • مٹیاری وگردنواح میں منشیات کا استعمال بڑھ گیا، پولیس خاموش
  • اسکرین کا استعمال
  • عوامی صحت کیلیے ایڈز جیسے بڑے خطروں کا خاتمہ کرینگے، وزیراعظم
  • ٹیٹو بنانے سے جلد کے کینسر کا خطرہ 29 فیصد بڑھنے کا انتباہ
  • کینسر وارڈ