ڈیفنس میں رہتے تھے، بیٹے کی خاطر دوسرے علاقے میں منتقل ہوگئے، یاسر حسین کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
اداکار یاسر حسین نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کبیر کی بہتر پرورش کے لیے ڈیفنس میں موجود اپنی رہائش چھوڑ کر دوسرے علاقے میں منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔
یاسر حسین نے حال ہی میں زارا نور عباس کے یوٹیوب پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے بیٹے کبیر کے کھیلنے کے شوق اور بچوں کی موجودہ عادات پر تفصیل سے بات کی۔
ان کے مطابق ان کا بیٹا پرانے خیالات کا ہے اور اسے کھیلوں کا بہت شوق ہے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کبیر کو کھیلنے کا بہت شوق ہے اور وہ ہر وقت کھیلنے کی طرف مائل رہتا ہے، جب کہ آج کل کے زیادہ تر بچے زیادہ تر وقت موبائل استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں اور کھیل کود میں کم دلچسپی لیتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے ڈیفنس میں رہائش پذیر تھے، جہاں بچوں کا آپس میں تعلق اتنا مضبوط نہیں ہوتا جتنا دیگر علاقوں میں ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیفنس کے بچے بھی کھیلتے ہیں لیکن وہاں گلیوں میں کھیلنے کا رجحان بہت کم ہے، یہی وجہ تھی کہ انہوں نے وہاں سے دوسری جگہ منتقل ہونے کا فیصلہ کیا تاکہ کبیر کی پرورش ایسے ماحول میں ہو جس طرح کے ماحول میں ان کی پرورش ہوئی تھی۔
یاسر حسین نے بتایا کہ اب ان کا بیٹا محلے کے بچوں کے ساتھ کھیلتا ہے اور اس کے بہت سارے دوست ہیں جو گھر پر بھی کھیلنے آتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب کبیر باہر سے کھیل کر گھر واپس آتا ہے تو وہ پسینے میں شرابور ہوتا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس نے اپنی توانائی بھرپور طریقے سے استعمال کی ہے۔
اداکار نے بچوں کی تربیت میں والدین کے کردار پر بھی زور دیا اور کہا کہ والدین اپنے بچوں کو جو کچھ سکھا سکتے ہیں، وہ کوئی اسکول یا استاد نہیں سکھا سکتا اور بچوں کو اصل تعلیم والدین ہی دے سکتے ہیں کہ کیا اچھا ہے اور کیا برا۔
یاسر حسین اور اقرا عزیز نے دسمبر 2018 میں شادی کی تھی اور دونوں کا شمار مقبول جوڑیوں میں ہوتا ہے، ان کے ہاں جولائی 2021 میں بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: یاسر حسین بیٹے کبیر انہوں نے ہوتا ہے ہے اور
پڑھیں:
اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح؛ تصاویر وائرل
مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ فلموں ’دنگل‘ اور ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ سے شہرت پانے والی سابق اداکارہ زائرہ وسیم نے بالآخر اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس غیر متوقع اور خاموشی سے کیے گئے نکاح کی اطلاع خود اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی۔
انھوں نے اپنی پوسٹ پر صرف تین الفاظ لکھے؛ قبول ہے، قبول ہے، قبول ہے۔
ان کے مداحوں کو اس بات پر بھی خوشی ہے کہ زائرہ نے ظاہری چمک دمک اور دکھاوے کے بجائے سادگی کو فوقیت دی۔
انھوں نے جو تصاویر شیئر کی ہیں ان میں ان کے ہاتھ حنّا کی خوشبو سے مہک رہے ہیں اور وہ نکاح نامے پر دستخط کر رہی ہیں۔
ایک اور ایک تصویر میں زائرہ وسیم اپنے شوہر کے ساتھ چاند کو تَک رہی ہیں، جیسے نئی زندگی کا پہلا خواب آسمان پر لکھ رہی ہوں۔
زائرہ وسیم نے اس پوسٹ میں نہ تو شوہر کا چہرہ دکھایا اور نہ ہی ان کے بارے میں کوئی تفصیل بتائی ہے۔
اپنی پرائیویسی کو برقرار رکھتے ہوئے زائرہ وسیم نے بس اتنا ہی بتایا کہ وہ اب "مسز" بن چکی ہیں۔
یاد رہے کہ زائرہ وسیم نے 2019 میں یہ کہہ کر شوبز دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی کہ فلمی دنیا ان کے ایمان سے متصادم ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Zaira Wasim (@zairawasim_)