بچوں کی جسمانی صحت کی بہتری کے لیے بلوچستان میں ہزاروں طلبا کی ہیلتھ اسکرینگ کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
بلوچستان میں معیاری تعلیم اور بہتر صحت کے وژن کے تحت صوبے کے 5 اضلاع میں 5 ہزار پرائمری طلبا کی ہیلتھ اسکریننگ کا پروگرام شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ اقدام یورپی یونین اور یونیسف کے تعاون سے محکمہ تعلیم بلوچستان کے زیرِ انتظام جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کی نگرانی سیکرٹری تعلیم بلوچستان اسفند یار کاکڑ کر رہے ہیں، جبکہ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن اختر کھیتران اس منصوبے کی قیادت کر رہے ہیں۔ منصوبے کا مقصد بچوں کی جسمانی صحت، صفائی اور طبی نگہداشت کو بہتر بنانا ہے تاکہ ایک صحت مند اور باشعور نسل تیار کی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیے: عالمی ادارۂ صحت کا بھارتی ساختہ کھانسی کی ادویات پر انتباہ
پروگرام کا آغاز لورالائی سے کیا گیا، جہاں 8 اسکولوں کے ایک ہزار طلبہ کی ہیلتھ اسکریننگ مکمل ہو چکی ہے۔ اس عمل میں ای این ٹی اسپیشلسٹ، ڈینٹسٹ، فزیشن اور دیگر ماہر ڈاکٹروں نے بچوں کا معائنہ کیا اور انہیں صحت سے متعلق مفید رہنمائی فراہم کی۔ دوسرا مرحلہ پیر سے نوشکی میں شروع ہوگا، جس کے بعد یہ پروگرام گوادر، کیچ اور لسبیلہ میں بھی جاری رکھا جائے گا۔
مجموعی طور پر 5 ہزار سے زائد طلبہ کی اسکریننگ کی جائے گی۔ حکومت بلوچستان کے مطابق یہ منصوبہ وزیرِاعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور وزیرِ تعلیم راحیلہ حمید درانی کے وژن کے عین مطابق ہے، جس کا مقصد تعلیم اور صحت کے میدان میں صوبے کے بچوں کے لیے بہتر مستقبل کی بنیاد رکھنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذہنی صحت صحت طلبا ہیلتھ اسکریننگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ہیلتھ اسکریننگ
پڑھیں:
کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر، دو روزہ تربیتی پروگرام کا شاندار آغاز
کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں جس کے لیے دو روزہ تربیتی پروگرام کا شاندار آغاز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں 28 دسمبر 2025ء کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی شفاف اور پرامن تکمیل کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس سلسلے میں کوئٹہ میں پریذائیڈنگ افسران اور سینئر اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران کے لیے دو روزہ خصوصی تربیتی ورکشاپ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔
آج تربیتی پروگرام کے پہلے روز صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان انجینئر علی اصغر سیال نے مرد و خواتین دونوں تربیتی مراکز کا تفصیلی دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ایڈمن نعیم احمد جوہر اور ڈپٹی الیکشن کمشنر سید نذیر احمد بھی موجود تھے۔
تربیتی مراکز پہنچ کر صوبائی الیکشن کمشنر نے شریک افسران و عملے سے براہِ راست بات چیت کی اور پولنگ کے دن درپیش ممکنہ چیلنجز، انتخابی قوانین کی پاسداری، بیلٹ پیپرز کی حفاظت، رازداری، اور شفافیت کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
علی اصغر سیال نے کہا کہ پریذائیڈنگ افسر اور سینئر اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر انتخابی عمل کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ ان کا کردار شفافیت اور غیر جانبداری کو یقینی بنانے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے تربیت حاصل کرنے والے تمام افسران کے جذبے اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی محنت اور پیشہ ورانہ لگن دیکھ کر مطمئن ہوں۔ الیکشن کمیشن آپ کے ساتھ کھڑا ہے اور شفاف، منصفانہ اور پرامن بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔
صوبائی الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ تربیتی پروگرام کا بنیادی مقصد پولنگ اسٹیشنز پر مؤثر انتظام و انصرام، ووٹرز کی سہولت، اور انتخابی عمل کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے افسران کو جدید مہارتیں فراہم کرنا ہے۔