data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251019-01-10
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی سب سے بڑی کاروباری تنظیم یو ایس چیمبر آف کامرس نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف کیس فائل کردیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی چیمبر آفس کامرس کی جانب سے جمعرات کو ٹرمپ انتظامیہ پر ایک لاکھ ڈالرزایچ ،ون بی ویزا فیس کے نفاذ کو چیلنج کیا گیا ہے۔یہ مقدمہ چیمبر آف کامرس کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف پہلا قانونی اقدام ہے، جب سے ریپبلکن صدر نے جنوری میں اپنے دوسرے
دورِ صدارت کا آغاز کیا ہے۔چیمبر آف کامرس نے کہا کہ ٹرمپ کی نئی فیس سے وہ کاروبار جو ایچ، ون بی ویزا پروگرام پر انحصار کرتے ہیں، انہیں یا تو اپنی افرادی لاگت میں نمایاں اضافہ کرنا پڑے گا یا پھر اعلیٰ مہارت رکھنے والے کارکنوں کی بھرتی کم کرنی ہوگی۔چیمبر نے اپنے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ستمبر میں صدر ٹرمپ کا جاری کردہ اعلان، جس میں نئی ایچ، ون بی ویزا درخواستوں پر بھاری فیس عاید کی گئی تھی، ان کے آئینی اختیارات سے تجاوز ہے اور اس سے وہ پیچیدہ ویزا نظام متاثر ہوگا جو امریکی کانگریس نے وضع کیا ہے۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ یو ایس چیمبر کے کئی ارکان اس بات کے لیے تیار ہو رہے ہیں کہ انہیں ایچ، ون بی پروگرام کو محدود یا مکمل طور پر ختم کرنا پڑ سکتا ہے، جس سے ان کے سرمایہ کاروں، صارفین اور موجودہ ملازمین سب متاثر ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ واشنگٹن ڈی سی کی وفاقی عدالت میں دائر کیا گیا ہے۔ تاہم وائٹ ہاؤس نے اس معاملے پر تبصرے کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا ہے۔ایچ، ون بی ویزا پروگرام کے تحت امریکی کمپنیاں خصوصی مہارت رکھنے والے غیر ملکی کارکنوں کو ملازمت دینے کی اہل ہوتی ہیں۔ یہ پروگرام بالخصوص ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے انتہائی اہم ہے جو بڑی حد تک ایچ، ون بی ویزا رکھنے والے ملازمین پر انحصار کرتی ہیں۔اس پروگرام کے تحت سالانہ 65 ہزار ویزے جاری کیے جاتے ہیں جبکہ اعلیٰ تعلیمی ڈگری رکھنے والے کارکنوں کے لیے مزید 20 ہزار ویزے مختص ہیں۔ ان ویزوں کی مدت 3 سے 6 سال تک ہوتی ہے۔تاہم ٹرمپ انتظامیہ نے واضح کیا تھا کہ یہ فیس صرف نئے ایچ، ون بی ویزا درخواستوں پر لاگو ہوگی، موجودہ ویزا رکھنے والوں پر نہیں۔ یہ بات قابل غور ہے کہ 2024 ء میں جاری کیے گئے تمام ایچ، ون بی ویزوں کا 70 فیصد بھارتی نژاد پیشہ ور افراد کو دیا گیا، جس سے بھارت کے متاثر ہونے کا سب سے زیادہ امکان ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹرمپ انتظامیہ رکھنے والے ون بی ویزا چیمبر ا

پڑھیں:

لوئردیر،تنظیم اساتذہ کی تنظیم نو کے موقع پر گروپ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • لوئردیر،تنظیم اساتذہ کی تنظیم نو کے موقع پر گروپ
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ؛ احتجاج، جلسے جلوس پر پابندی
  • کسی غیرقانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں، اسلام آباد انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار کردیا
  • پناہ گزینوں کی درخواستوں پر پابندی طویل عرصے تک برقرار رہ سکتی ہے: ٹرمپ
  • پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں کا امریکا سے آبادکاری پروگرام بحال کرنے کا مطالبہ
  • پناہ گزینوں کی درخواستوں پر پابندی برقرار رکھنے کا ارادہ ہے، ٹرمپ
  • امریکا میں پناہ گزینوں کیلئے بند دروازہ کب کھلے گا؟ ٹرمپ نے مدت بتانے سے بھی انکار کر دیا
  • ٹرمپ نے وینزویلا کی فضائی حدود مکمل بند کرنے کا اعلان کردیا‘ جنگی کارروائی کا خدشہ
  • ٹرمپ نے وینیزویلا کی فضائی حدود مکمل بند کرنے کا اعلان کردیا، جنگی کارروائی کا امکان
  • ٹیرف سے جنگیں روکیں، کئی ممالک سے تعلقات مضبوط ہوئے: ڈونلڈ ٹرمپ