پنجاب میں صفائی کے نظام سے دیگر ممالک سبق سیکھ رہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (این این آئی)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی زیرِنگرانی ستھرا پنجاب پروگرام کی عالمی سطح پر پذیرائی سے پورے ملک کی نیک نامی میں اضافہ ہوا ہے، یہ محض آغاز ہے، اس سلسلے کو مرحلہ وار آگے بڑھاتے ہوئے اب ویسٹ ٹو ویلیو فیز کا آغاز کر دیا گیا ہے، بین الاقوامی جریدے فوربز نے اپنی رپورٹ میں جس طرح ستھرا پنجاب کی افادیت کو اجاگر کیا اس سے ہماری حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ وہ ڈی جی پی آر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے فوربز نے اپنی رپورٹ میں تسلیم کیا کہ ستھرا پنجاب ایک ہی حکومتی انتظام میں دنیا کا سب سے بڑا صفائی کا نظام ہے جس سے 25 ہزار دیہات اور تمام شہروں کے 13 کروڑ عوام کو صفائی کی معیاری خدمات مہیا کیا جا رہی ہیں۔ جریدے نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں صفائی کے نظام سے جکارتہ سے لے کر نیروبی تک تمام ممالک سبق سیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شروع شروع میں وزیراعلی مریم نواز شریف کو مشورہ دیا گیا کہ اتنے بڑے پیمانے پر صفائی کا سسٹم متعارف کرانے کی بجائے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر مخصوص علاقوں سے آغاز کیا جائے تاہم وزیراعلی کا ویژن قابلِ تعریف ہے کہ انہوں نے تمام شہروں اور دیہات میں صفائی کا یکساں نظام بیک وقت شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور آج الحمداللہ نہ صرف لاکھوں خاندانوں کو روزگار کے بالواسطہ اور بلاواسطہ مواقع ملے ہیں بلکہ ایک نئی مقامی انڈسٹری وجود میں آچکی ہے جو ترقی یافتہ ممالک سے کسی طور پر بھی کم نہیں۔ اللہ کے فضل سے صرف آٹھ ماہ کی مدت میں پنجاب ایک لیڈر کے طور پر سامنے آیا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز کی برازیل میں حالیہ ماحولیاتی کانفرنس کاپ تھرٹی میں شرکت کے موقع پر بھی کئی ممالک کے پروگرام نے ستھرا پنجاب پروگرام کے ماحول پر مثبت اثرات کا اعتراف کیا۔ وزیراعلی مریم نواز نے صرف آٹھ ماہ میں وہ کچھ کر دکھایا جو گزشتہ پچھتہر برسوں میں نہیں ہوا۔ اب عالمی میڈیا ہماری تعریف کر رہا ہے کہ کس طرح پنجاب ٹرانسفارم کر رہا ہے جبکہ بزدار حکومت کے دوران اخبار گلف نیوز نے ایک رپورٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت تنقید کرتے ہوئے قرار دیا کہ کس طرح سابق حکومت نے ماحول کا تباہ کیا۔ لاہور گندگی کے ڈھیروں سے بھرا تھا۔ویسٹ ٹو ویلیو پروگرام پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر بلدیات نے کہا کہ کوڑے کی چھانٹی (سیگری گیشن)کے ذیعے بائی پراڈکٹ بنانے کے لئے اقدامات کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس ضمن میں ہر روز پنجاب بھر میں جمع ہونے والے پچاس ہزار ٹن کوڑے کو بروئے کار لایا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وزیراعلی مریم نواز ستھرا پنجاب میں صفائی
پڑھیں:
باہمی عسکری تعاون کی ایک اور مثال، پاکستان اور چین کی افواج کی مشترکہ مشقوں کا آغاز
پاک آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے درمیان مشترکہ فوجی مشق “وارئیر-IX” کا آغاز ہو گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ سالانہ انسدادِ دہشت گردی مشقوں کے سلسلے کی 9ویں مشق ہے، جو دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ایک اور مضبوط مثال ہے۔
مشق کا آغاز یکم دسمبر 2025 کو ہوا جس کا بنیادی محور انسدادِ دہشت گردی آپریشنز ہیں۔ ان مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی افواج کے درمیان باہمی ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانا، پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا اور جدید جنگی تقاضوں کے مطابق بہترین تجربات کا تبادلہ کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ’پاک-ترکیہ مشترکہ مشق اتاترک 13‘ کی اختتامی تقریب
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی تعاون دیرینہ، پائیدار اور باہمی اعتماد پر مبنی ہے۔ ’وارئیر-IX‘ جیسی مشقیں دونوں ممالک کے مضبوط فوجی تعلقات اور علاقائی امن، استحکام اور سیکیورٹی کے مشترکہ عزم کی علامت ہیں۔
نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں منگلا کور کے کمانڈر اور پی ایل اے ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف میجر جنرل بیان شیاومنگ سمیت پاکستان اور چین کے سینیئر عسکری حکام نے شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ssg پاک فوج چین مشترکہ مشقیں