data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251203-08-11
لاہور(مانیٹر نگ ڈ یسک ) وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا سالڈ ویسٹ پروگرام ’ستھرا پنجاب‘ ہے، آج دنیا کے کئی ممالک سالڈ ویسٹ کے معاملے پر پنجاب سے رہنمائی لے رہے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ امریکی جریدے نے ستھرا پنجاب کو پذیرائی دی، فوربز نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ستھرا پنجاب صفائی کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔اْنہوں نے کہا کہ 130 ملین لوگوں کو صفائی کی بہترین سہولیات بیک وقت شروع کی گئی، پورے پنجاب میں بجائے پائلٹ پروجیکٹ ہم نے 9 بیک وقت صفائی منصوبوں کا آغاز کیا۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ستھرا پنجاب

پڑھیں:

انسانی جسم میں شریانوں کی صفائی کرنےکیلیے ننھامنا روبوٹ ایجاد

انسانی جسم میں خون کی 360 سے زائد شریانیں، رگیں، وریدیں وغیرہ پائی جاتی ہیں۔ ان نالیوں میں خراب طرز زندگی سے چکنائی یا چربی جم جائے تو خون کی روانی متاثر ہونے پر ہارٹ اٹیک ہونے یا فالج کا خطرہ بڑھتا ہے۔

 یہ جمی چکنائی ختم کرنے کی خاطر لوگ مہنگے اور نازک آپریشن کراتے ہیں۔ اب سوئس یونیورسٹی، ای ٹی ایچ زیورخ کے ماہرین نے2 ملی میٹر سے بھی چھوٹا ایسا مائیکرو روبوٹ ایجاد کر لیا جو ننھی منی شریانوں میں بھی گھوم پھر سکتا ہے۔

ڈاکٹر اس میں دوا بھر کر جمی چکنائی تک پہنچائیں گے تاکہ وہ ترنت ختم ہو سکے۔ یوں انسان کو مہنگے وپیچیدہ آپریشنوں سے نجات ملے گی۔

روبوٹ کا ڈھانچا خصوصی فولادی نینو ذرّات سے بنا ہے تاکہ باہر بیٹھے ڈاکٹر مقناطیسی آلے کی مدد سے اسے انسانی جسم کے اندر کنٹرول کر یں اور منزل تک پہنچا دیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں صفائی کے نظام سے دیگر ممالک سبق سیکھ رہے ہیں
  • محکمہ صحت ریلوے سکھر ڈویژن کے ڈی ایم او ڈاکٹرمقصود گل اپنی نگرانی میں صفائی کے عمل کا جائزہ لے رہے ہیں
  • متاثرین اسلام آباد حقوق کے حصول کے لیے متحد، ذیشان نقوی کو حقیقی نمائندہ قرار دے دیا
  • عمر عبداللہ کی حکموت ناکام ہوچکی ہے انہیں مستعفی ہونا ہی بہتر ہے، سید رفیق شاہ
  • امریکی گانگریس کے بعد عالمی جریدہ فوربز بھی مریم نواز کی کارکردگی کا معترف ہے: عظمیٰ بخاری
  • فوربز نے بھی مریم نواز کی کارکردگی کو سراہا، عظمیٰ بخاری
  • سیسی کے تحت افسران کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد
  • بوتلوں کی صفائی
  • انسانی جسم میں شریانوں کی صفائی کرنےکیلیے ننھامنا روبوٹ ایجاد