کیا گلیمر گرل پروین بوبی امریکی ایف بی آئی کے ہاتھوں ہلاک ہوئیں؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
بالی ووڈ کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ پروین بابي اپنی خوبصورتی اور جرات مندانہ کرداروں کے لیے یاد کی جاتی ہیں، مگر ان کی زندگی کا آخری حصہ تنہائی اور ذہنی بیماری سے جڑا ایک دردناک باب بن گیا۔
اداکارہ کو زندگی کے آخری برسوں میں یہ یقین ہو گیا تھا کہ امریکی ایف بی آئی ان کے خلاف سازش کر رہی ہے۔ وہ سمجھتی تھیں کہ ان کے کھانے اور میک اپ میں زہر یا کوئی خطرناک چیز ملائی جا رہی ہے۔
اداکارہ پوجا بیدی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کے والد کبیر بیدی ایک وقت میں پروین بابي کے قریبی دوست تھے۔ پوجا نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ برسوں بعد پروین سے ملنے گئیں تو انہیں دیکھ کر حیران رہ گئیں۔
انہوں نے دروازہ کھولا، وہ کافی بدلی ہوئی لگ رہی تھیں۔ بال بکھرے ہوئے تھے اور چہرے پر تھکن تھی، مگر وہ مجھے دیکھ کر بہت خوش ہوئیں۔ ہم باتیں کر رہے تھے کہ اچانک انہوں نے کہا کہ وہ کھانا پیش نہیں کر سکتیں کیونکہ وہ صرف انڈے کھاتی ہیں۔
میں نے پوچھا کیوں؟ تو انہوں نے کہا: ‘یہ وہ واحد چیز ہے جسے وہ آلودہ نہیں کر سکتے’۔ جب میں نے پوچھا ۔۔۔ ’کون؟‘
تو بولیں ۔۔۔ ’ایف بی آئی‘۔
پوجا بیدی کے مطابق، پروین کو یقین تھا کہ ان کا میک اپ بھی خراب کیا جاتا ہے تاکہ وہ بیمار پڑ جائیں۔ وہ بہت خوفزدہ اور تناؤ میں تھیں۔
کبیر بیدی نے ایک موقع پر بتایا تھا کہ پروین سے ان کا رشتہ ختم نہیں ہوا تھا، بلکہ وہ خود الگ ہو گئیں کیونکہ انہیں خوف تھا کہ کبیر انہیں علاج کروانے پر مجبور نہ کریں۔
پروین بابي نے شادی نہیں کی۔ وہ اداکار ڈینی ڈینزونگپا، کبیر بیدی اور مہیش بھٹ کے ساتھ تعلقات میں رہیں۔
20 جنوری 2005 کو وہ اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئیں۔ بعد میں پتا چلا کہ وہ متعدد اعضا کی ناکامی سے چل بسیں۔ پولیس کو ان کی لاش 2 دن بعد ملی، جب انہوں نے اخبار اور راشن لینا بند کر دیا تھا۔
ایک باوقار ستارے کی زندگی یوں تنہائی اور خوف میں ختم ہوئی، مگر پروین بابي آج بھی بالی ووڈ کے سنہرے دور کی ایک یادگار شخصیت کے طور پر زندہ ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی ایف بی آئی پروین بوبی پوجا بیدی کبیر بیدی مہیش بھٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی ایف بی ا ئی پروین بوبی پوجا بیدی مہیش بھٹ پروین بابی انہوں نے تھا کہ ایف بی
پڑھیں:
فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون ،رہائشی علاقے میں چھپ کر جعلی دودھ تیار کرنا والا گروہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے علاقوں میں جعلی ملاوٹ دودھ و اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کیا ، رہائشی علاقے میں چھپ کر جعلی دودھ تیار کرنا والا گروہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔فوڈ سیفی ٹیموں نے باگڑیاں روڈ، امیر چوک، گرین ٹائون علاقوں میں کریک ڈائون کیا ، 13ہزار 700لیٹر جعلی دودھ، 425کلو پائوڈر، 192کلو گھی تلف کر دیا اور 34ٹین گھی، 51ڈرم، 13فریزر، 5 کانٹر، سلنڈر، مکسنگ مشین اور چولہا سمیت دیگر اشیاء ضبط کر لی گئیں ۔ اس کے ساتھ 4ملک شاپس، کولیکشن سنٹرز کی چیکنگ،4شاپس بند،2مقدمات درج،5ملزم گرفتار کروائے گئے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ تیار دودھ کو رات گئے تہجد اور فجر کے اوقات میں دوکانوں پر سپلائی کیا جاتا تھا، پاوڈر،کیمکلز، ناقص گھی اور جعلی گاڑھا محلول موقع سے برآمد کر لیا گیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہجعلی دودھ میں استعمال ہونے والے اجزا انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتے ہیں۔
لاہور کے علاوہ قصور میں 1800لیٹر ، فیصل آباد 2275لیٹر، ڈیرہ غازی خان میں 1710لیٹر، سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال اور راولپنڈی میں 1ہزار 50لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا، صوبہ بھر میں جعلی دودھ تیار کرنے والوں کیخلاف 10مقدمات درج کروائے گئے۔عاصم جاوید نے کہا کہ ناقص دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں کو پیٹ ،معدہ اور آنتوں کی بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے، شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنے اردگرد موجود جعلساز عناصر کی شکایت 1223یا فیس بک پیج پر ان باکس کر کے درج کروائیں۔