جس چادر پر انڈہ پھینکا گیا وہ 50 لاکھ روپے میں فروخت ہوگئی، علیمہ خان کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ چادر جس پر انڈا پھینکا گیا تھا، 50 لاکھ روپے میں فروخت ہو گئی ہے، اور حاصل ہونے والی تمام رقم شوکت خانم اسپتال کو عطیہ کر دی گئی ہے۔
علیمہ خان نے خود بتا دیا کہ جس چارد پر انڈہ پھینکا گیا تھا وہ کسی نے 50 لاکھ روپے میں خرید کر پیسے شوکت خانم اسپتال کو دے دئے ہیں ♥️ pic.
— Faisal Khan (@KaliwalYam) October 24, 2025
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ علیمہ خان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی کے قریب میڈیا سے گفتگو کے دوران دو خواتین نے انڈا مارا تھا۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس نے انڈا پھینکنے والی دونوں خواتین کو حراست میں لے لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت میں مسلسل عدم حاضری، علیمہ خان کے چوتھی مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
ترجمان راولپنڈی پولیس انسپکٹر سجاد الحسن کے مطابق ان خواتین کا تعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تھا۔ پولیس کے مطابق ان خواتین کا کہنا تھا کہ وہ سوالات کے جواب نہ ملنے پر احتجاجاً یہ عمل کرنے پر مجبور ہوئیں۔
پولیس نے بتایا کہ ان خواتین کا تعلق خیبر پختونخوا سے آئے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اور آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن سے تھا، جو اپنے مطالبات کے سلسلے میں راولپنڈی میں احتجاج کر رہے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی شوکت خانم علیمہ خان علیمہ خان انڈہ عمران خانذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی شوکت خانم علیمہ خان علیمہ خان انڈہ علیمہ خان
پڑھیں:
لاہور‘گڑھ مہاراجہ : مارکیٹوں سے چینی غائب‘ بلیک میں210روپے کلو بکنے لگی
لاہور، گڑھ مہاراجہ (کامرس رپورٹر+ نمائندہ نوائے وقت) اوپن مارکیٹوں میں کئی مقامات پر چینی نایاب ہوگئی جبکہ بلیک میں 210روپے کلو تک فروخت ہونے لگی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق 3روز میں ہول سیل میں موٹی چینی کا 50کلو کا بیگ 1700 روپے اضافے سے 10500 روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ 50کلو باریک چینی بھی 1700روپے اضافے سے 10000 روپے فی بیگ اور 200روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ علاوہ ازیں گڑھ مہاراجہ، احمدپور سیال، گڑھ موڑ، محمودکوٹ شریف آباد، کوٹ بہادر سمیت تحصیل بھر میں چینی نایاب،انتظامیہ بھی منظر سے غائب ہوگئی۔ عوامی حلقے نے کہا ہے کہ مقامی ڈیلرز نے چینی کی مصنوعی قلت پیدا کررکھی ہے جس کے باعث شہری سرکاری یاپرائیویٹ چینی کیلئے دربدر ہیں اور مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب چینی ڈیلرز کا کہنا ہے کے شوگر ملوں سے لوڈنگ نہ ہونے کے باعث قلت پیدا ہوئی۔شہریوں نے کمشنر فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر جھنگ، اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال سے گراں فروشی اور چینی کی مصنوعی قلت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔