عوام بنیادی سہولیات سے محروم، حکومت ناکام ہوگئی ہے، جے یو آئی کوئٹہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
اپنے بیان میں جے یو آئی کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا کہ اگر فوری طور پر گیس پریشر کی بحالی کو یقینی نہ بنایا گیا تو احتجاج پر مجبور ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمٰن رفیق اور سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس نے کوئٹہ شہر اور گردونواح میں گیس پریشر کی شدید کمی پر سخت تشویش اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ کو صحیح معنوں میں گیس کی فراہمی میں ناکام حکومت بلند و بانگ دعووں سے گریز کرے۔ بھاری رقوم کے بلز نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ موسم سرما کے ساتھ ہی عوام گیس لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کے عذاب سے دوچار ہیں، جس سے گھریلو زندگی مفلوج ہوچکی ہے۔ عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھنا حکومت کی ناکامی اور غفلت کا کھلا ثبوت ہے۔
جمعیت کے رہنماؤں نے کہا کہ گیس کی پیداوار بلوچستان سے ہوتی ہے، مگر سب سے زیادہ محرومی بھی اسی صوبے کے عوام کے حصے میں آتی ہے، جو انتہائی افسوسناک اور ناقابل برداشت عمل ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو خبردار کیا کہ اگر فوری طور پر گیس پریشر کی بحالی اور منصفانہ تقسیم کو یقینی نہ بنایا گیا تو جے یو آئی عوامی احتجاج اور بھرپور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے پر مجبور ہوگی۔ انہوں نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ کے عوام کو ان کا حق دیا جائے اور گیس پریشر کی مصنوعی کمی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گیس پریشر کی
پڑھیں:
حکمران آج بھی عمران خان کے نام سے کانپ رہے ہیں،پی ٹی آئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کسی دوسری جیل منتقلی کی سازش حکومت کی شکست اور بوکھلاہٹ کی علامت ہے۔
حکومتی ترجمانوں کے عمران خان کو کسی اور جیل منتقلی کے بیانات پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل آیا ہے۔
اس حوالے سے پارٹی کے مرکزی شعبہ اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اس بات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتی ہے کہ وفاقی وزراءکی جانب سے عمران خان کو کسی اور جیل میں منتقل کرنے پر غور کیے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، یہ ذہنی کمزوری، خوف اور سیاسی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔
ساڑھے تین سال کی مسلط حکومت اور ڈھائی سال کی غیر قانونی قید کے باوجود آج بھی یہ لوگ عمران خان کے نام سے کانپ رہے ہیں۔
ہم حکومت کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ جہاں بھی عمران خان کو شفٹ کیا جائے گا وہاں ان کی بہنیں، پاکستان تحریک انصاف کی قیادت، کارکنان اور پاکستان کی عوام اسی جوش، ولولے اور عزم کے ساتھ موجود ہوگی۔
نہ عمران خان کو عوام سے الگ کیا جا سکتا ہے، نہ عوام کو عمران خان سے الگ کرنا ممکن ہے، اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ عمران خان کو کسی بھی جیل میں منتقل کرنے کی ہر سازش حکومت کی اپنی شکست اور بوکھلاہٹ کی علامت ہے۔
پاکستان تحریک انصاف یہ واضح کرتی ہے کہ عمران خان نہ مائنس ہو سکتے ہیں، نہ سیاسی میدان سے نکالے جا سکتے ہیں اور نہ ہی جیل کی دیواروں کے پیچھے ان کی گونج کم ہو سکتی ہے۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar