وزیراعظم کا گھریلو صارفین کے لیے گیس کنیکشنز کھولنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کنیکشنز کے اجرا کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد میں آر ایل این جی گیس کنکشنز کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کے لیے گیس کنیکشنز کا اجرا عوام کی دیرینہ ضرورت تھی۔ وزیراعظم نے بتایا کہ حکومت نے اس اہم مسئلے کے حل کے لیے ملک بھر میں گیس کنیکشنز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شہباز شریف نے یاد دلایا کہ 2022 میں پی ڈی ایم حکومت کے دوران گیس کی فراہمی ایک بڑا چیلنج تھی اور عوام کے دیرینہ مطالبے کے باوجود کنیکشنز نہیں دیے جا سکے، جس کے لیے عوام سے معذرت کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ نئے گیس کنیکشنز کے لیے لاکھوں درخواستیں موصول ہو چکی ہیں اور آج کے اقدام سے عوام کا یہ اہم مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ 2013 میں لوڈشیڈنگ 20 گھنٹے سے زائد تھی، لیکن مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کو اندھیروں سے نکالنے کے لیے شبانہ روز کام کیا اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گیس کنیکشنز کے لیے
پڑھیں:
عالمی دباؤ پر سرنڈر: اسرائیل کا غزہ امداد کے لیے اردن سرحد کھولنے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسرائیل نے عالمی دباؤ پر اردن کے ساتھ ایلینبی کراسنگ کو غزہ کے امدادی سامان اور تجارتی اشیا کی آمد و رفت کے لیے دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق23 ستمبر سے بند کراسنگ آج سےکھولی جائے گی۔ اسرائیلی سکیورٹی حکام نے بتایا کہ کراسنگ کھلنے کے بعد ڈرائیورز اور کارگو ٹرکس کی سخت اسکریننگ کی جائے گی اور اس حوالے سے خصوصی سکیورٹی فورس بھی تعینات کر دی گئی۔
دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خبردار کیا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو جنگ بندی دوسرے مرحلے میں نہیں جاسکتی۔
حماس نے معاہدے پر مکمل عمل کرانے کےلیے ثالث کاروں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ بھی کردیا۔
10 اکتوبر کے معاہدے کے باوجود غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں سے اب تک 370 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ۔