گھریلو صارفین کیلئے صبح تا رات بلاتعطل گیس فراہم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
ویب ڈیسک :سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سردیوں میں گھریلو صارفین کو صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک بلاتعطل گیس فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی نےگیس فراہمی کاشیڈول واپس لے لیا, نئے شیڈول کے مطابق گھریلو صارفین کوصبح 5 سے رات 10 بجے تک گیس بلا تعطل ملے گی۔
سینئرجنرل مینجر سوئی نادرن گیس جواد نسیم کا کہنا ہے کہ گیس وافر موجود ہے اور گھریلو صارفین ہماری اولین ترجیح ہیں۔
ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
جن علاقوں میں گیس تعطل آتا ہے وہاں کمپریسر کا استعمال ہوتا ہے۔ صارفین گیس کا استعمال ضرورت کے مطابق کریں ضیاع نہ کریں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سوئی ناردرن کا گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول سامنے آ گیا
—فائل فوٹوسوئی ناردرن گیس کمپنی نے دسمبر سے فروری تک کے گیس لوڈشیڈنگ کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
سوئی گیس حکام کے مطابق نیا شیڈول کوئٹہ اور کراچی کے علاوہ پورے پاکستان میں لاگو کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دسمبر سے فروری کے دوران گیس 3 اوقات میں وقفے وقفے سے میسر کی جائے گی۔
گھریلو صارفین کو صبح ساڑھے 5 سے ساڑھے 8 بجے تک اور دوپہر ساڑھے 11 بجے سے ڈیڑھ بجے تک گیس ملے گی۔
شام ساڑھے 5 بجے سے رات ساڑھے 8 بجے تک گھریلو صارفین کے لیے گیس دستیاب ہو گی جبکہ صنعتی سیکٹر کے لیے لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی۔