3 دن میں 11 ہزار سے زائد 'ای چالان' ہوگئے، شہری حیران و پریشان
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
کراچی کی سڑکوں پر 3 دن میں 11 ہزار سے زائد 'ای چالان' کیے گئے جن میں سے ایک ہزار 755 چالان تیز رفتاری پر کیے گئے۔شہری ای چالان پر حیران و پریشان دکھائی دیے، شہریوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کیمرے اور ڈیوائسز تو لگا دیں مگر کہیں بھی رفتاری کی حد یا چالان کی زد میں آنے والی دیگر خلاف ورزیوں کے بارے میں بینرز یا سائن بورڈ نہیں لگائے۔شہریوں نے کہا کہ اندھا دھند چالان کئے گئے تو ساری کمائی چالان بھرنے میں ہی چلی جائے گی۔ ڈی ایس پی ٹریفک کاشف ندیم کا کہنا ہے کہ کراچی میں حسن اسکوائر ، سوک سینٹر ، شارع فیصل، نرسری ، بلوچ کالونی اور ڈرگ روڈ سمیت، آئی آئی چند ریگر روڈ ، کلفٹن، تین تلوار اور ڈیفنس اتحاد اسٹریٹ پر سسٹم رائج ہے جو اوور اسپیڈ مانیٹر کررہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے زیر استعمال سرکاری گاڑی کا بھی ای چالان ہوا تھا۔ڈی آئی جی ٹریفک نے چالان کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑی کا چالان گارڈن کے قریب ہوا ہے جسے ڈرائیور چلارہا تھا، 10ہزار روپے کا چالان سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر ہوا۔28 اکتوبر کو ای چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد صرف ابتدائی 6 گھنٹوں میں شہریوں کے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد کے چالان کیے گئے۔اس حوالے سے کراچی ٹریفک پولیس کا بتانا تھا کہ 6 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 2 ہزار 662 چالان کیے گئے جن میں اوور اسپیڈنگ پر 419 اور لین لائن پر گاڑی نہ چلانے پر 3 چالان ہوئے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، صرف 6گھنٹوں میں سوا کروڑ سے زائد کے ای چالان
کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے ای چالان نظام کے باضابطہ افتتاح کے بعد مجموعی طور پر 2 ہزار 662 الیکٹرانک چالان جاری کر دیے گئے جن کی رقم ایک کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔
افتتاح کے بعد 6 گھنٹوں میں ہونے والے الیکٹرانک چالان کی تفصیلات ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی۔ ڈی آئی ٹریفک پیرمحمد شاہ نے بتایا کہ صرف 6 گھنٹوں میں ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد کے چالان ہوئے۔
ٹریفک پولیس رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 2 ہزار 662 چالان کیے گئے جس میں اووراسپیڈنگ پر 419 اور لین لائن پر گاڑی چلانے پر 3 چالان ہوئے، اسٹاپ لائن خلاف ورزی پر 4 اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر 1535 چالان ہوئے۔
ریڈ لائٹ کراس کرنے پر 166 اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 507 چالان ہوئے، ون وے اسٹریٹ پر رانگ وے ڈرائیونگ پر 4 اور کالے شیشوں پر 7 چالان ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق غلط پارکنگ پر 5، موبائل فون استعمال پر 32 اور غلط سمت پر 3 چالان ہوئے، غیر قانونی پارکنگ پر 5 اور نو پارکنگ پر 5 چالان کیے گئے۔
افتتاح کے روز سسٹم کے ٹیکنیکل امور میں مزید بہتری کے لیے کام جاری تھا، جس کے بعد مکمل طور پر ای چالان نظام فعال کر دیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے مزید کہا کہ یہ نظام شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے اور مؤثر نگرانی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اور عوامی تعاون سے یہ نظام مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر ہو اور حادثات میں کمی لائی جا سکے۔