کراچی ایئرپورٹ پرنجی ایئرلائن کا انوکھا کارنامہ: طیارے میں نشستوں سے زیادہ مسافر سوار
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: کراچی جناح ٹرمینل پر نجی ایئرلائن کا انوکھا کارنامہ سامنے آیا ہے، ایئرلائن نے فلائٹ پی اے 206 میں سیٹوں سے زیادہ مسافر سوار کروادیے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن کی پرواز کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی کہ کپتان کو ٹیکسی کے دوران طیارے میں 2 اعزازی مسافروں کی موجودگی کا علم ہوا جس کے بعد کپتان طیارہ واپس پارکنگ میں بورڈنگ برج پر لے آیا۔ اور طیارے میں موجود اعزازی مسافروں کو اتار دیا۔
ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں اضافی مسافر نجی ایئرلائن کے اپنے تھے، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
واقعے کے باعث شام 5 بجے روانگی والی پرواز تاحال تاخیر کا شکار ہوئی اور 170 سے زائد مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب، کراچی ایئرپورٹ سے منظم گینگ کا اہم ملزم گرفتار
کراچی:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن کراچی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کی اور کمبوڈیا سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا جو مبینہ طور پر انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے منظم گینگ کا اہم رکن ہے۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزم زین اللہ انسانی اسمگلنگ اور بین الاقوامی فراڈ کے نیٹ ورک میں ملوث پایا گیا ہے، گرفتار ملزم ستمبر 2024 میں پاکستان سے کمبوڈیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم نے کمبوڈیا میں آن لائن فراڈ کمپنی میں کام کیا اور بعد ازاں بطور ایجنٹ پاکستان سے افراد کو بھرتی کرنے میں ملوث رہا ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم ایک منظم فراڈ اور انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کا حصہ ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے زیر استعمال موبائل فون کے تجزیے کے دوران متعدد افراد کے پاسپورٹس کی تصاویر، ادائیگیوں کی رسیدیں اور بینک اکاؤنٹس سے ہونے والی ٹرانزیکشنز برآمد ہوئیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم نے رقوم ذاتی بینک اکاؤنٹس اور کرپٹو اکاؤنٹ کے ذریعے وصول کی، ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔