رفح واقعے سے ہمارا کوئی تعلق ہیں، فائربندی پر قائم ہیں: حماس
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فلسطینی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ رفح میں فائرنگ کے واقعے سے اس کا کوئی تعلق نہیں اور وہ فائر بندی کے معاہدے پر قائم ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کی شام جاری ایک بیان میں تنظیم کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی حملے، معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔ اس حوالے سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ امریکی منصوبے کے مطابق خطرناک خلاف ورزیوں کو بند کرے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایجنسی کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے منگل کی شام غزہ شہر پر فضائی حملے کیے۔ یہ حملے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے حکم پر کیے گئے۔
رپورٹوں کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے شہر میں الشفاء ہسپتال کے گرد حملہ کیا اور دیر البلح کے مشرقی علاقے پر توپ خانے سے گولہ باری کی۔
غزہ کے شہری دفاع نے بتایا کہ جنوبی شہر میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں دو افراد جاں بحق ہوئے۔
اس سے قبل “ٹائمز آف اسرائیل” اخبار نے بتایا کہ رفح شہر میں اسرائیلی فوج پر مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے حملہ آوروں پر جوابی فائرنگ کی، جبکہ فلسطینی میڈیا کے مطابق فوج نے توپ خانے سے علاقے کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیل نے واشنگٹن کو آگاہ کیا کہ رفح کے واقعے کے بعد وہ غزہ کی پٹی پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے … اور وہ اپنے زیر کنٹرول علاقے کی حد کو بڑھائے گا۔ اسے فوج کی از سر نو تعیناتی کا نام دیا گیا۔
ادارے کے مطابق وزیر اعظم نیتن یاہو امریکی انتظامیہ کے ساتھ اس فیصلے پر ہم آہنگی قائم کر رہے ہیں، تاہم مستقبل کے حملوں کی نوعیت یا وقت کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے کہا کہ حماس اسرائیلی فوج پر حملہ کرنے اور معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کی قیمت چکائے گی … اور اسرائیل اس حملے کا شدید جواب دے گا۔ کاتز نے اسے “سرخ لکیر کی کھلی خلاف ورزی” قرار دیا۔
یاد رہے کہ نیتن یاہو نے دن کے آغاز میں حماس پر غزہ میں فائر بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا اور جواب دینے کی دھمکی دی۔
نیتن یاہو نے کہا کہ حماس نے پہلے سے اسرائیلی فوج کے ذریعے برآمد شدہ “ایک ہلاک شدہ یرغمالی کی باقیات” حوالے کیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ سکیورٹی اداروں کے ساتھ حماس کی خلاف ورزیوں کے جواب پر غور کریں گے۔
اسی دوران اسرائیلی وزیر خزانہ بتسلیل سموٹرچ اور وزیر قومی سلامتی ایتمار بن گوئیر نے وزیر اعظم پر زور دیا کہ حماس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق اسرائیل اسرائیلی فوج کی خلاف ورزی نیتن یاہو
پڑھیں:
حماس کا اسرائیلی وزیراعظم کے حملوں کے حکم کے بعد اہم اعلان
غزہ:حماس نے اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی جانب سے فوج کو غزہ پر حملوں کے بعد ردعمل میں کہا ہے کہ وہ آج ملنے والی دوسری لاش واپس کرنے کا عمل معطل کر رہے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی گرفتارشہری کی لاش واپس کرنے کا عمل اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کی وجہ سے معطل کردیں گے، جو آج ملی تھی۔
القسام بریگیڈ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی کسی قسم کی جارحیت کی وجہ سے لاشوں کی تلاش، کھدائی اور لاشیں نکالنے کے عمل میں رکاوٹ ہوگی اور اس کے نتیجے میں لاشوں کی واپسی تاخیر کا شکار ہوگی۔
حماس نے ردعمل میں کہا کہ اسرائیل غزہ میں ایک دفعہ پھر جارحیت کے لیے من گھڑت اور بے بنیاد الزامات عائد کر رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں لاشوں کی تلاش کے عمل میں رکاوٹ پیدا کی جا رہی ہے اور مصالحت کاروں سے مطالبہ کیا کہ متعلقہ اداروں کو اجازت دی جائے تاکہ وہ سیاست اور جارحانہ عزائم کے برخلاف انسانی بنیادوں پر فرائض سرانجام دیں۔
خیال رہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے حماس پر لاشوں کی واپسی میں گڑ بڑ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنی فوج کو غزہ پرحملہ کرنے کا حکم دیا ہے۔